عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے درخواست گزار

Posted On: 10 MAR 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 مارچ: محکمہ عملہ و تربیت نے حکومت میں سول آسامیوں اور خدمات میں براہ راست بھرتی کے لیے معاشی طور پر پسماندہ طبقات (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے افراد کو 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے دفتری یادداشت نمبر 36039/1/2019-Estt.(Res) تاریخ 31 جنوری 2019 جاری کی ہے؛ جو درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے تحت نہیں آتے، اور جن کے خاندان کی کل سالانہ آمدنی تمام ذرائع جیسے تنخواہ، زراعت، تجارت، پیشہ وغیرہ سے درخواست سے پہلے کے مالی سال کے لیے 8 لاکھ روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے خاندانوں کو جن کے نام یا قبضے میں درج ذیل اثاثوں میں سے ایک ہے، معاشی طور پر پسماندہ طبقات (ای ڈبلیو ایس) کی شناخت سے خارج کر دیا جائے گا، خواہ ان کی اپنی خاندانی آمدنی کچھ بھی ہو:

 

  1. 5 ایکڑ یا اس سے زیادہ زرعی زمین؛
  2. 1000 مربع فٹ یا زیادہ کا رہائشی فلیٹ؛
  • iii. نوٹیفائڈ بلدیہ میں 100 مربع گز سے زیادہ کا رہائشی پلاٹ؛
  • iv. نوٹیفائڈ بلدیہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں 200 مربع گز یا زیادہ رقبے کا رہائشی پلاٹ۔

مزید برآں، “خاندان” کے قبضے میں مختلف جگہوں یا مختلف مقامات/ شہروں میں جائیداد کو “معاشی طور پر پسماندہ طبقے” (ای ڈبلیو ایس) کی حیثیت کو جانچنے کے لیے جمع کیا جائے گا۔

افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مقرر کردہ طریقہ کار کی تعمیل میں تمام معقول دستاویزات کی تصدیق کے لیے متعلقہ اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ “آمدنی اور جائیداد” کے سرٹیفکیٹ کی صداقت کی تصدیق کرے۔

تقرری کرنے والے حکام کو ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، تاکہ کوئی بھی غیر حق دار شخص جھوٹے دعوے کی بنیاد پر روزگار حاصل نہ کر سکے اور اگر کوئی شخص اس طرح کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر تقرری حاصل کر لے تو تقرری کی پیشکش میں شامل شرائط کے اطلاق میں اس کی خدمات ختم کر دی جائیں گی۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے کے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی گئی ہیں۔

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U No 2517

 

 



(Release ID: 1704760) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Punjabi