صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک ہی دن میں کووڈ-19 کے 20 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے
جن لوگوں کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ان کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے،یہ دنیا میں ٹیکے لگانے کی سب سے تیز کارروائی ہے
دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری کی کارروائی سائنسی،شہادت پر مبنی اور چھوٹی سے چھوٹی جزئیات کا خیال رکھنے والی حکمت عملی کا نتیجہ ہے تاکہ سب کے لیے آسان اور محفوظ ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا جاسکے
Posted On:
09 MAR 2021 9:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9مارچ ،2021، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مسرا نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی پیش رفت اور اس کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری صاحبان اور وہ افسران شامل ہوئے جو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکہ کا ری کی کوششوں میں شامل ہیں نیز وزارتوں / صحت کے محکمے، فارما سوئیٹیکلز، بایوٹیکنالوجی، ہیلتھ ریسرچ کے سکریٹریوں، ممبر (ہیلتھ)، نیتی آیوگ اور سی ای او (این ایچ اے) بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔
ہیلتھ سکریٹری نے میٹنگ کو اکیلے ایک دن میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔ ملک میں 2.5 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ پوری دنیا میں ٹیکہ کاری کا سب سے تیز رفتاری سے چلایا جانے والا عمل ہے۔
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے مرکز اور تمام ریاستوں کے تمام متعلقہ افسران کی ، ان کے رول کے لیے تعریف کی، جنھوں نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو اب تک کامیاب کیا ہے۔ انھوں نے اس رفتار کو مسلسل بنیاد پر جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوابا نے ریاستوں کومشورہ دیا کہ وہ ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مجاز لوگوں کا کم سے کم وقت میں احاطہ کیا جاسکے خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ ہمیں بہت بڑی آبادی کو ٹیکہ لگانا ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اگلے تین مہینے کے لیے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک مفصل نقشہ راہ مرتب کریں۔
چیف سکریٹری صاحبان / ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹیکہ کاری کی پیشرفت کے بارے میں بتایا اور قیمتی تجویزیں پیش کیں۔
یہ بات دوہرائی گئی کہ کسی بھی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ٹیکوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تمام ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پرائیویٹ سہولتوں کوبھی سرگرم بنائیں اور پرائیویٹ سہولت کاروں کے لیے 15 سے 28 دن کے لیے ٹیکوں کا کافی اسٹاک فراہم کریں۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر خاص طور پر زور دیا گیا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ٹیکے لگانے میں مدد کریں اور مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے تمام سینئر افسران سے یہ کہتے ہوئے اپنی بات کو مکمل کیا کہ وہ تمام لوگوں کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ، لیکن مسلسل بنیاد پر آسانی سے اور محفوظ طریقے پر ٹیکے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے سائنسی، شواہد پر مبنی چھوٹی سے چھوٹی جزئیات کا خیال رکھنے والی اور علاقے وار حکمت عملی پر کام کریں۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2524
(Release ID: 1704755)
Visitor Counter : 222