امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کے لئے فی الحال 130 ایل ایم ٹی صلاحیت کو جلد بڑھانے کا وقت آگیا ہے: جناب پیوش گوئل


سی ڈبلیو سی آپریشن میں مشن موڈ میں اسٹوریج میں کوالٹی اور معیار کاری کا کام کیا جانا چاہئے
کسانوں کی مدد کے لئے جامع ویئر ہاؤسنگ حل
اسٹوریج کی صلاحیت میں توسیع اور لاجسٹک لاگت میں کمی سے کسانوں کے لئے شفاف، نتیجہ خیز اور مربوط فصل کی کٹائی کے بعد ویلیو چین کی سمت میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی اور زراعت سے آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی: جناب گوئل
صارفین کے امور، خوراک و عوامی نظام تقسیم، ریلویز اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کے 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر کلیدی خطبہ دیا
سی ڈبلیو سی سے ملک کی 22 ضروری اشیاء کے لئے اسٹوریج (ذخیرہ) کی صلاحیت پیدا کرنے میں صارفین امور کے محکمہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا
آج پورے ملک میں 217 کروڑ روپئے کے ویئر ہاؤسنگ پروجیکٹوں کے افتتاح سے صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور کسانوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی

Posted On: 02 MAR 2021 5:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2ارچ 2021 ۔ صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ریل اور صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کے لئے اپنی موجودہ 130 ایل ایم ٹی کی صلاحیت کو جلد بڑھانے کا وقت آگیا ہے، تاکہ زرعی شعبہ کے لئے جامع اسٹوریج سالیوشن (حل) کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب گوئل سی ڈبلیو سی کے 65ویں یوم تاسیس پر کلیدی خطبہ پیش کررہے تھے۔

جناب گوئل نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کے آپریشنز میں مشن موڈ میں اسٹوریج میں کوالٹی اور معیار کاری کا کام کیا جانا چاہئے۔ جناب گوئل نے کہا کہ سبھی کو فائدہ پہنچانے والے جامع اسٹوریج سے متعلق تدابیر بھارت سرکار کے ایجنڈے میں مرکزی مقام رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذخیرے کی صلاحیت میں توسیع اور لاجسٹک لاگت میں کمی سے کسانوں کے لئے شفاف، نتیجہ خیز اور مربوط فصل کی کٹائی کے بعد ویلیو چین کی سمت میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی اور زرعی آمدنی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے سی ڈبلیو سی سے ملک کی 22 ضروری اشیاء کے لئے ذخیرہ کی صلاحیت پیدا کرنے میں صارفین امور کے محکمہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی نے زرعی شعبہ کے لئے اسٹوریج اور بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت سرکار مشن موڈ میں سی ڈبلیو سی کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔ بھارت سرکار نے 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے 2014 سے 177 پروجیکٹوں کی منظوری یقینی بناچکی ہے۔

آج ملک میں 217 کروڑ روپئے کے ویئر ہاؤسنگ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا جس سے صلاحیت بڑھے گی، بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور کسانوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ویئر ہاؤسنگ انفرااسٹرکچر زرعی ماحولیاتی نظام کے لئے اہم ہے، اس سے نقصان کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرعی مصنوعات کی قیمتیں قابو میں رہیں گی۔

سی ڈبلیو سی نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 35 ایل ایم ٹی اناج کا نپٹارہ کیا اور عوامی نظام تقسیم کے تحت 189 ایل ایم ٹی کا بندوبست کیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کو اسٹوریج پرووائیڈر سے آگے بڑھ کر سالیوشن پرووائیڈر بننا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کو میک ان انڈیا مہم کی قیادت کرنی چاہئے اور اسٹوریج سالیوشنز سے متعلق بڑھتی مانگ کی تکمیل کرنی چاہئے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2528



(Release ID: 1704752) Visitor Counter : 101