وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمے نے کولکاتہ میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں
Posted On:
10 MAR 2021 6:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10مارچ ،2021، انکم ٹیکس کے محکمے نے 9 مارچ 2021 کو کولکاتہ میں رہنے والے متعدد لوگوں کے یہاں تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ لوگ بجلی کے سامان کے کاروبار اور سجاوٹ والی لائٹنگ کے کاروبار میں ملوث تھے۔ تلاشی کی یہ کارروائی خفیہ معلومات اور مقامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 9 مارچ 2021 کی شام کو کولکاتہ میں تین سے زیادہ جگہوں پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی گئی۔
تلاشی کے نتیجے میں بہت سے قابل اعتراض حقوق سامنے آئے ہیں اور بادی النظر سے پتا چلتاہے کہ ان افراد نے چینی برآمد کاروں کے ساتھ کاروبار کے لیے مختلف بینک کھاتوں کو استعمال کیا تھا۔ یہ مصنوعات مبینہ طور پر درآمد کرتے وقت ان کی قیمت کو کم کرکے دکھایا گیا تھا تاکہ کسٹم ڈیوٹی کم دینی پڑے۔ اندرون ملک بازاروں میں بجلی کا سامان فروخت کرنے کے سلسلے میں بہت سے ایسے لین دین کا پتا چلا ہے کہ جن کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کے یہاں چھاپے مارے گئے اور ضبطی کی کارروائی کی گئی وہ خفیہ کارروائیوں میں ملوث تھے جہاں ملنے والی نقد رقم کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرنے کا کام کرنے والے افراد کے ذریعے غیر ملکی زر مبادلہ میں بدلوایا گیا۔ یہ کام بعض بینک کھاتوں کے ذریعے کرایا گیا اور رقم چینی برآمد کاروں کے غیر ملکی کھاتوں میں منتقل کی گئی جو بھارت درآمد کاروں کو مختلف قسم کی اشیا برآمد کرتے ہیں۔اس طرح اس طریقہ کار کے ذریعے خریداری کی رقم کا ایک حصہ چینی برآمد کاروں کے کھاتوں میں منتقل کردیا گیا۔ مختلف موبائل اور الیکٹرانک کا سامان جن میں مواصلات اور ثبوت موجود تھے، گرفت میں لے لیا گیا ہے۔
تین کروڑ روپئے سے زیادہ کی نقد رقم جس کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا، ضبط کرلی گئی ہے۔ علاحدہ سے ایک اور کارروائی کے دوران انکم ٹیکس کے محکمے نے 76 لاکھ روپئے ضبط کئے ہیں۔
مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2521
(Release ID: 1704750)
Visitor Counter : 121