ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈور

Posted On: 10 MAR 2021 4:35PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،10 مارچ، 2021/

ریلوے، تجارت و صنعت اور امور صارفین، خوراک و عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گویل نے  لوک سبھا میں آج ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت ریلوے نے  فی الحال،درج ذیل راستوں پر ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈورز (ڈی ایف سی) کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے:

  1.  مشرق ساحلی کاریڈور – کھڑگ پور- وجے واڑہ- لمبائی-  1115 کلومیٹر
  2. مشرق- مغرب  ذیلی کاریڈور
  1. بھساول- وردھا-ناگپور- راجکھرسوان- کھڑگ پور- اُلبیریا- دنکنی- لمبائی -1673 کلومیٹر
  2. راج کھرسوان- کالی پہاڑی- اندل- لمبائی- 195 کلومیٹر
  1. شمال مشرق ذیلی کاریڈور- وجے واڑہ- ناگپور- اٹارسی- لمبائی – 975 کلومیٹر

ڈی پی آر میں  کاریڈور کی  ہمواری، ٹریفک  کیچمنٹ ایریا، تکنیکی- معاشی مطالعات، متوقع ٹریفک، واپسی کی مالی اور معاشی شرح وغیرہ شامل ہوں گی۔

تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کی تیاری کا کام ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کو سونپا گیا ہے اور اس پر کام جاری ہے۔ ڈی پی آر کے حتمی نتائج کی بنیاد پر  نئے ڈی ایف ایس سی اور نفاذ کے طریق کار،  اگر کوئی ہو،کے بارے میں فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO: 2501

 



(Release ID: 1704748) Visitor Counter : 131


Read this release in: English