اقلیتی امور کی وزارتت

بھوپال (مدھیہ پردیش) کے لال پریڈ گراؤنڈ میں 27ویں ’ہنرہاٹ‘ کا افتتاح


جناب سدیش بھونسلے، نوراں سسٹرز، جناب الطاف راجا، محترمہ شبانی کشیپ، نظامی برادران وغیرہ جیسے معروف فنکار موسیقی ریز پروگرام پیش کریں گے

’ہنرہاٹ‘ دست کاروں اور ہنرمندوں کے لئے روزگار اور تفویض اختیارات کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے: مختار عباس نقوی

Posted On: 13 MAR 2021 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13ارچ 2021 ۔ ملک بھر کے دست کاروں اور ہنرمندوں کی دیسی مصنوعات کے 27ویں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کی موجودگی میں بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ کیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر جناب وشواس سارنگ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی کمپنیوں، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اوم پرکاش سکھلیچا مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب پی کے داس اور دیگر سینئر اہلکار، ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ’’ہنر عبادت ہے۔‘‘ بھوپال بھی ہنر کا ایک شہر ہے اور یہ صلاحیتوں کو اہمیت دیتا ہے۔ سبھی مذاہب اور سماج کے سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والے دست کار اور ہنرمند ’ہنرہاٹ‘ میں حصہ لیتے ہیں۔

جناب چوہان نے کہا کہ جناب نقوی نے ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے تئیں عہد بستگی کو ایک زمینی حقیقت کی شکل دے دی ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے دست کاروں، ہنرمندوں کی دیسی مصنوعات کی فروخت میں قابل ذکر اضافہ کردیا ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ دست کاروں اور ہنرمندوں کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ میں مدھیہ پردیش کے لوگوں سے بھارت کے آرٹ اور ثقافت کی جھلک دیکھنے کے لئے ’’ہنرہاٹ‘‘ کا دورہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

جناب چوہان نے کہا کہ دست کاروں اور ہنرمندوں نے کورونا کی وبا کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھا۔ پورے ملک کی صلاحیتیں ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ایک مقام پر جمع ہوتی ہیں۔’’ہنرہاٹ‘‘ آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل کا ایک بھروسے مند برانڈ ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت، اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ مل کر دست کاروں اور ہنرمندوں کی دیسی وراثت کے فروغ کی سمت میں کام کرے گی۔

جناب چوہان نے مدھیہ پردیش میں اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ چلائے جارہے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے جناب نقوی کی ستائش کی۔ انھوں نے دست کاروں اور ہنرمندوں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کے دیسی طریقے پر ہاتھ کے ذریعے تیار کی گئی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کی۔

اقلیتی امور کی وزارت 12 سے 21 مارچ 2021 تک ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے عنوان سے بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں 27ویں ’’ہنرہاٹ‘‘ کا انعقاد کررہی ہے۔ بھوپال کے ہنرہاٹ میں 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 600 سے زیادہ دست کار اور ہنرمند حصہ لے رہے ہیں۔

آندھراپردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے دست کار فروخت اور نمائش کے لئے نایاب، عمدہ اور شاندار دیسی ہاتھ سے تیار مصنوعات لے کر آئے ہیں۔

بھوپال کے ہنرہاٹ میں اجرخ پرنٹ، ایپلق ورک، آرٹ میٹل ویئر، آرٹیفیشل جویلری، باگھ پرنٹ، بندھیج، بلیک پوٹری، بلاک پرنٹ، جوٹ – بانس کی مصنوعات، پیتل کی مصنوعات، چکن کاری، کھادی کی مصنوعات، چمڑے کی مصنوعات، کچی مٹی – لکڑی – دھات کے کھلونے، ماربل مصنوعات، صندل لکڑی کی مصنوعات وغیرہ دستیاب ہیں۔ ناظرین ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی پکوانوں کا بھی لطف لے رہے ہیں۔ جناب سدیش بھونسلے، نوراں سسٹرز، جناب الطاف راجا، محترمہ شبانی کشیپ، نظامی برادران وغیرہ جیسے معروف فنکار اپنے موسیقی ریز پروگراموں کے ذریعے سامعین کو مسحور کریں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ دست کاروں اور ہنرمندوں کے لئے ’روزگار اور تفویض اختیارات  کے تبادلے‘‘ کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ابھی تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دست کاروں، ہنرمندوں اور فن کاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع دستیاب کرائے ہیں۔ اقلیتی امور کی وزارت 75 ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار دست کاروں اور ہنرمندوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع دستیاب کرائے گی، جس کا انعقاد ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر کیا جائے گا۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ ورچول اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور جی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہے، جہاں ملک اور بیرون ملک کے افراد ڈیجیٹل / آن لائن طریقے سے دیسی دست کاروں اور ہنرمندوں کی مصنوعات خرید سکتے ہیں۔

اگلے ’’ہنرہاٹ‘‘ کا انعقاد گوا (26 مارچ سے 4 اپریل تک)، دہرادون (9 اپریل سے 18 اپریل)، سورت (23 اپریل سے 2 مئی) میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’’ہنرہاٹ‘‘ کا انعقاد اس سال کوٹا، حیدرآباد، ممبئی، جے پور، پٹنہ، پریاگ راج، رانچی، گوہاٹی، بھبنیشور، جموں و کشمر وغیرہ میں بھی کیا جائے گا۔

MMA-1.jpeg

MMA-2.jpg

MMA-3.jpeg

MMA-4.jpeg

MMA-5.jpeg

MMA-6.jpg

MMA-7.jpg

MMA-8.jpg

MMA-9.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2484

 

 



(Release ID: 1704643) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Bengali