وزارت سیاحت

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر  وزارت سیاحت کی طرف سے مختلف  پروگراموں کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 12 MAR 2021 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12 مارچ ، 2021،    آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے راستے پر قدم آگے بڑھاتے ہوئے پورے بھارت میں  سیاحت کی وزارت کے فیلڈ افسران نے  ٹریول ٹریڈ اینڈ ہاسپیٹی لیٹی کے ارکان گائیڈس ، طلبا، عام پبلک /شرکت کرنے  والوں کے تعاون سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔

آزادات کا امرت مہوتسو (India @ 75) مختلف تقریبات کا ایک سلسلہ ہے جو بھارت سرکار نے  ملک کی آزادی کی  75ویں سالگرہ منانے کے سلسلےمیں  منعقد کیا ہے۔یہ مہوتسو جن-بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ جن اتسو کے طو رپر منایا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمدآبادمیں سابرمتی آشرم سے ’پدیاترا‘ (فری ڈم مارچ) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اور’ آزادی کا امرت مہوتسو‘(India @ 75) کی ا بتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔

سیاحت کی وزارت کے دہلی کے علاقائی دفتر انڈیا ٹورزم نے آگرہ، جے پور اور وارانسی کے اپنے فیلڈ افسروں کے ساتھ مختلف  اہم جگہوں پر ہیریٹیج واک کیا جس میں ٹریول ٹریڈ اینڈ ہاسپیٹی ٹیلٹی کے ممبران اور طلبا وغیرہ نے شرکت کی۔ انڈیا ٹورزم کے جے پور دفتر نے گاندھیائی اصولوں اور سرگرمیوں پر مبنی ایک نکڑناٹک (پلے) کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U6RJ.jpg

(آفس –انڈیا ٹورزم دہلی)

وزارت صحت کے شمال مشرقی خطے میں واقع دفاتر میں جو گواہاٹی، شیلانگ اور امپھال میں قائم ہیں واکے تھونس کا انتظام کیا۔امرت مہوتسو جن-بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ جن اتسو کے طو رپر منایا جارہا ہے۔ گواہاٹی میں یہ پروگرام 101 سال معمر شہری محترمہ سنکتلا چودھری کی موجودگی میں شروعات ہوا جو مہاتما گاندھی جی  کی بہت بڑی معتقد ہیں، اس میں  چالیس سے زیادہ لوگوں نے واکے تھونس میں شرکت کی جو آئی ایچ ایم گواہاٹی کے طلبا اور اساتذہ ، ایڈوانس ہوٹل مینجمنٹ گواہاٹی کے طلبا  اور کستوربا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے ارکان پر مشتمل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G9G7.jpg

(آفس – انڈیا ٹورزم شیلانگ)

سیاحت کے زارت کے جنوبی علاقائی دفتر ، انڈیا ٹورزم چنئی آفس نے ایکسپریس ایوینیو مال چنئی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بھارت کی متنوع اور بے مثال خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ۔ انکریڈیبل انڈیا انسٹالیشن میں تمل ناڈو کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا گیا جس کا موازنہ بھارت سرکار کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت جموں وکشمیر سے کیا گیا ہے۔ پروگرام دیکھنے آنے والوں کو ماسک، پین، نوپیڈس اور بیجز دیئے گئے جن پر آزادی کا امرت مہوتسو کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ ا نڈیا ٹورزم بنگلورو آفس میں ہوٹل تاج ویسٹ اینڈ میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریول مارٹ (آئی آئی ٹی ایم) نے ایک پروگرام منعقد کیا۔ آئی آئی ٹی ایم سفر کرنے والی برادری کے لیے ایک سرکردہ فرم ہے۔ انڈیا ٹورزم کوچی نے تقریب کی شروعات1947 کے تھیمیٹک ریستوراں میں سیاحت کے ساجھے داروں کے ساتھ کیا۔ اور انڈیا ٹورزم حیدرآباد نےاسکول کے طلبا کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EXUA.jpg

(آفس- ا نڈیا ٹورزم چنئی)

سیاحت کی وزارت کے  مغربی علاقائی دفتر انڈیا ٹورزم نے ممبئی میں ایک کامیاب برانڈ ایوینٹ کے ساتھ ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ تقریب شروع کی۔ انڈیا ٹورزم اندور آفس نے ریزیڈینسی کوٹھی سے  عظیم مجاہدآزادی شہادت خاں کے مقبرے تک ایک واک کا انتظام کیا جس کے بعد تقریر ہوئی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں ٹریول ٹریڈ اور طلبا کے ممبروں نے شرکت کی۔

انڈیا ٹورزم گوا نے پریٹن بھون سے لے کر چرچ وایا مالا تک  جو کہ پنجی کا ایک پرانا کوراٹر ہے ، ہیریٹیج  واک کا انتظام کیا۔اورنگ ا ٓباد میں پروگرام آن لائن منعقد ہوا کیونکہ شہر میں 14 مارچ 2021 تک مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041L3V.jpg

(آفس- انڈیا ٹورزم، ممبئی)

انڈیا ٹورزم، پورٹ بلیئر ، انڈمان نکوبار جزائر نے انڈمان سیاحت کے سیکٹر میں کام کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا۔ وزارت کی طرف سے شروع کی گئیں ساتھی اور ندھی اسکیموں پر پروگرام کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈیا ٹورزم بھوبھنیشور نے 12 مارچ 2021 کو اسکول کے طلباکے لیے ایک ہیریٹیج واک کا انتظام کیا۔ انڈیا ٹورزم کولکاتہ نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں ایک ٹاک کا اہتمام کیا جس میں ٹریول ٹریڈ اور ہاسپیٹی لیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U.No.2475


(Release ID: 1704620) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Hindi , Punjabi