پنچایتی راج کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہونے والے ملک گیر جشن پر قومی ویبینار کا انعقاد
Posted On:
12 MAR 2021 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی:12،مارچ، 2021:آزادی کے امرت مہوتسو کے آغاز کے موقع پر ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کو پوری طرح وقف 75 ہفتے کے پروگرام کے تناظر میں پنچایتی راج کی وزارت نے 12مارچ 2021 کو نئی دہلی میں کرشی بھون میں قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاحی ہفتے کے دوران 75 ہفتہ (12مارچ 2021-18 اگست 2022) کے لئے تجویز کردہ سرگرمیوں، تنفیضی حکمت عملی، ایکشن پلان اور ملک گیر جشن سے متعلق معاملات کے بارے میں پنچایتی راج اور 75 ضلع پنچایتوں ، 75 بلاک پنچایتوں اور 75 گرام پنچایتوں کے ریاست اور مرکز کے زیر ا نتظام علاقوں کے متعلقہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت کی سکریٹری جناب سنیل کمار اور وزارت کے اعلیٰ افسران نے ویبینار میں حصہ لیا اور صرف کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نمائندوں کو چھوڑ کر پنچایتی راج کے زیادہ تر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکموں اور 75ضلع پنچایتوں، 75 بلاک پنچایتوں اور 75 گرام پنچایتوں کے نمائندوں نے ویبینار میں حصہ لیا۔ ویبینار میں 600 سے زیادہ افراد سے شرکت کی۔
ویبینار کے دوران شرکاء کو مہوتسو کے مقاصد کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے تحت ] (i) شہری ابھیان: کم لاگت، لوگوں کی زیادہ شرکت، (ii) ایک بھارت شریشٹھ بھارت، (iii)ہر ایک ریاست ہر ایک زبان، (iv) بھارت کی قابل فخر تاریخ پر زور ،(v)بھارت کی ترقی کی نمائش ،(vi) 2047 کا روڈ میپ اور (vii) عالمی رسائی بڑھانا[، موضوعات (تھیم):] (i) وشو گرو بھارت، (ii)افکار، حصولیابیاں اور عہد، (iii)آتم نربھر بھارت، (iv)ہندوستان کا مالامال ثقافتی ورثہ، (v) بھولے بسرے بہادروں کی یاد اور (vi) آزادی 2.0 کا جشن[، 75 سال کے اُتسو کیلئے پانچ ستون: ] (i) آزادی کی تحریک، (ii) 75 سال کے افکار، (iii) 75 سال پر حصولیابیاں، (iv) 75 سال پر کام اور (v) 75 سال پر مسائل کوحل کرنا[ اور آزادی کے امرت مہوتسو پر پانچ اہم تاریخیں ] (i) 23مارچ 2021، (ii) 13اپریل 2021، (iii) 10مئی 2021، (iv) 9اگست 2021، (v) 21اکتوبر 2021[
ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج کے محکموں کو پنچایتی راج وسائل کیلئے تجاویز کی بنیاد پر 75 ہفتے کیلئے ریاستوں کی بنیاد پر ایکشن پلان تیار کرنے کی صلاح دی گئی کہ اسے مقامی حالات ضرورتوں اور افادیت کے مطابق تیار کیاجائے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو یہ بھی صلاح دی گئی کہ پنچایتی برانڈ امبیسڈر کی فہرست یعنی اچھی طرح سے کارکردگی کرنے والی 75 ضلع پنچایتوں، 75 بلاک پنچایت، 75 گرام پنچایتیں ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی سطح پر تیار کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے قابل ذکر ترقیاتی کاموں کیلئے پی آر آئی کو ‘تبدیلی کے ایجنٹ’ کے طور پر منتخب کرنااس کے لئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو شامل کیاجاسکتا ہے۔ ایسا کرنے کےپیچھے کا مقصد ان پی آر آئی سے بہترین کام کرنے والے نمائندوں کو منتخب کرنا اور انہیں بھارت کے اُتسو @75 کی مدت کے دوران ملک کے دوسرے لوگوں کیلئے ان کے کاموں کیلئے برانڈ امبیسڈر بنانا ہے۔ ای۔ پنچایتوں کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ مقامی ضرورتوں کی بنیاد پر جی پی ڈی پی ماڈل کو تیار کر اسے لاگو کرنا ہے۔
اس کے علاوہ پنچایتوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کے بارے میں جن-سماج اور جن۔ جاگرن جیسی پہل کے ذریعے جن۔ بھاگیداری کے جذبے میں جن-اُتسو کی شکل میں آزادی کا امرت مہوتسو منائیں۔ 75 ہفتے کیلئے تجویز کردہ درج ذیل سرگرمیوں پر بھی اجمالی گفتگو کی گئی۔ (i) بھارت کے آئین کے گیارہویں آرٹیکل کے تحت 29 موضوعات اور معاملات پر 29 ہفتے میں 29 بیداری ابھیان،(ii) چھ ہفتے میں چھ بیداری ابھیان کے ساتھ پی آر آئی کے اہم کرداروں کے ساتھ 6 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنا، (iii) پانچ ہفتے میں جن-سمواد پر سرپنچوں کے پانچ علاقائی کانفرنس، (iv) 24 اپریل کو 2021 اور 2022 میں قومی پنچایتی راج کا دن ہے۔ (v) 6 ہفتے میں 6خصوصی گرام سبھائیں، (vi) منتخب کیے گئے برانڈ امبیسڈکر کا 8 ہفتے میں آٹھ اسفار،(vii) تین ہفتے میں تین نمائشیں اور (viii) 10 ہفتے میں دیگر متعدد سرگرمیاں جیسے دیوار پینٹنگ، مضمون نویسی کے مقابلے، مباحثے، ہیریٹیج واک / ٹور/ اسٹڈی ٹور، سوچھتا سرگرمیاں وغیرہ کو انجام دینا۔
اس دوران پچھلے کچھ برسوں کی مدت میں اور بھارت@75 کے ایکشن پلان کے دوران اپنی حصولیابیوں کو مشترک کرتے ہوئے پنچایتی راج کے اداروں نے قومی اہداف جیسے آتم نربھر بھارت کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کرنے کیلئے اپنے عہد کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ بھارت کی آزادی کے 100ویں سال یعنی (بھارت@100) یعنی 2047 میں کیسا ہوگا، اس کے لئے وہ عہد بند ہیں۔ انہوں نے 75 ہفتے چلنے والے اُتسو کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے اپنے عہد کا اظہار کیا۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2467
(Release ID: 1704551)
Visitor Counter : 269