امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آزادی کی 75ویں سال گرہ سے منسوب امرت مہوتسو کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دی


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آزادی کی 75ویں سال گرہ سے منسوب امرت مہوتسو کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دی

’’گاندھی جی کی 1930 کی ’ڈانڈی یاترا‘ نے جدوجہد آزادی کو تقویت دی تھی تو آج جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2021 کی یہ پدیاترا خودکفیل بھارت کے عزم کو توانائی دے گی‘‘

’’آتم نربھر بھارت کے عزم کی تکمیل گاندھی جی کی سودیشی مہم اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ووکل فار لوکل میں ہی شامل ہے‘‘

’’مودی جی نے بار بار کہا ہے کہ آنے والا وقت بھارت کا ہے، لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے خودکفیل بھارت کی سمت میں کام کریں‘‘

’’میرا ماننا ہے کہ سودیشی مصنوعات بالخصوص کھادی ہمیں اپنی ثقافت، اقدار اور جڑوں سے جڑے رہنے میں اہم رول نبھاتی ہیں‘‘

’’جناب نریندر مودی کے ذریعہ آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاح پر آئیے ہم سبھی بھارت میں تیار مصنوعات کے استعمال کا عزم کریں اور ملک کو ہر شعبے میں خودکفیل بنائیں‘‘

’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ووکل فار لوکل کی اپیل پر میں نے بھی ایک قریبی کھادی بھنڈار سے ایک ا

Posted On: 12 MAR 2021 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12/مارچ 2021 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آزادی کی 75ویں سال گرہ سے منسوب امرت مہوتسو کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے۔ یکے بعد دیگرے کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ’’گاندھی جی کی 1930 کی ’ڈانڈی یاترا‘ نے جدوجہد آزادی کو تقویت دی تھی تو آج جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2021 کی یہ پدیاترا خودکفیل بھارت کے عزم کو توانائی دے گی۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت کے عزم کی تکمیل گاندھی جی کی سودیشی مہم اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ووکل فار لوکل میں ہی شامل ہے۔ جناب نریندر مودی نے بار بار کہا ہے کہ آنے والا وقت بھارت کا ہے، لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے خودکفیل بھارت کی سمت میں کام کریں۔‘‘

جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’میرا ماننا ہے کہ سودیشی مصنوعات بالخصوص کھادی ہمیں اپنی ثقافت، اقدار اور جڑوں سے جڑے رہنے میں اہم رول نبھاتی ہیں۔ جناب نریندر مودی کے ذریعہ آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاح پر آئیے ہم سبھی بھارت میں تیار مصنوعات کے استعمال کا عزم کریں اور ملک کو ہر شعبے میں خودکفیل بنائیں۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ووکل فار لوکل کی اپیل پر میں نے بھی ایک قریبی کھادی بھنڈار سے ایک انگ وستر اور ڈائری خریدی۔ میں اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ بھی جناب نریندر مودی کی اس اپیل کا ایک حصہ بنیں اور اپنے قرب و جوار سے خریدی گئی دیسی مصنوعات کو ووکل فار لوکل کے ساتھ مشترک کریں۔‘‘

********

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2466

12.03.2021


(Release ID: 1704518) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Marathi