صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن کا بھوپال کا دورہ
این آئی آر ای ایچ کے نئے کیمپس اور ایمس بھوپال میں متعدد سہولتوں کا افتتاح کیا جائے گا
Posted On:
12 MAR 2021 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12 مارچ ، 2021، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج رات بھوپال کا ایک روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ بھوپال میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان انوائرنمینٹ ہیلتھ (این آئی آر ای ایچ) کے نئے گرین کیمپس نیز 13 مارچ 2021 کو ایمس بھوپال میں متعدد سہولتوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھوپال میں سی ایس ا ٓئی آر-اے ایم پی آر آئی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر صحت دوپہر سے پہلے این آئی آر ای ایچ کے نئے گرین کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ وہ دوپہر دو بجے ایڈمنسٹریٹیو بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آڈیٹوریم نیز ایمس کی اسکل لیب کو کمیونٹی کے نام وقف کریں گے۔ وہ مائی کلوجی ایڈوانسڈ ریسورس سینٹر (ایم اے آر سی) کا افتتاح بھی کریں گے جو آئی سی ایم آر اور کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر (سی ٹی سی) کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ ایک شجرکاری مہم بھی چلائی جائے گی نیز ان مریضوں کے ساتھ جن کے کان کا صدفہ بدلا گیا ہے ان کے ساتھ بات چیت کا بھی پروگرام ہے۔
بھوپال میں 4 بج کر 15 منٹ پر سی ایس آئی آر – اے ایم پی آر آئی میں مقررہ پروگرام کے تحت ڈاکٹر ہرش وردھن سی ایس آئی آر- اے ایم پی آر آئی بیمبو کمپوزٹ اسٹرکچر / سائٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انیلیٹیکل ہائی ریزولوشن ٹرانسمشن الیکٹرون مائی کرواسکوپی(ایچ آر ٹی ای ایم) سہولت، سینٹر فار ایڈوانسڈ ریڈی ایشن شیلڈنگ اینڈ جیو پولیمیرک میٹیریلس (سی اے آڑ ایس اینڈ جی ایم) کا ا فتتاح کریں گے۔ وہ ٹیکنالوجی نمائش کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد صنعتی ساجھے داروں سے بات چیت کریں گے۔ وہ بات چیت کے بعد سی ایس آئی آر- اے ایم پی آر آئی کے فلائی ایش کمپینڈیم کو جاری کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن کا دن بھر کا آخری پروگرام مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کی تقریب میں سائنسدانوں سے خطاب ہوگا۔ یہ مفاہمت نامہ حکومت مدھیہ پردیش کے ایم ایس ایم ای کے محکمے، ایم پی سی ایس ٹی، وگیان بھارتی اور سی ایس آئی آر کے درمیان ہوگا۔ تقریب شام ساڑھے چھ بجے سے سات بجے تک سی ایس ا ٓئی آر- اے ایم پی آر آئی بھوپال میں منعقد ہوگی۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2461
(Release ID: 1704515)
Visitor Counter : 115