وزارت اطلاعات ونشریات

علاقائی آؤٹ ریچ بیورو (آراوبی) نے ‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کے تحت فوٹو نمائش کاانعقاد کیا

Posted On: 12 MAR 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12،مارچ، 2021:ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کا جشن منانے کیلئے ‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کے تحت جمعہ کو علاقائی آؤٹ ریچ بیورو حیدر آباد نے  سی جی او ٹاور کاؤڈی گوڈا میں ایک فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔

انکم ٹیکس  اپیلیٹ اینڈ ٹرائبونل کی جوڈیشیل ممبر محترمہ مادھوی دیوی نے شمع روشن کرکے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ مادھوی دیوی نے کہا کہ ایسی نمائشوں اور پروگراموں کو منعقد کرنے کا خیال ہمارے اندر فخر کا جذبہ پیدا کرنے میں معاون ہے۔ ایسے پروگرام ہمیں ہندوستان کی قابل فخر تاریخ اور ثقافت پر زور دینے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی بی کے ڈائرکٹر جنرل، جنوب جناب ایس وینکٹیشورنے کہا کہ آج 12مارچ کا دن  ہندوستان کی قابل فخر تاریخ میں ایک خاص دن ہے کیونکہ آج ہی کے دن سال 1930 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ڈانڈی مارچ کی شروعات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج جس نمائش کا افتتاح ہوا ہے یہ نمائش آزادی کی تحریک میں مجاہدین آزادی کے کردار کی عکاسی کرتی ہے، ساتھ ہی مختلف واقعات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد پچھلے 75 برس کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔

پی آئی بی اور آر او بی کی ڈائریکٹر محترمہ شروتی پاٹل نے کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات کی فیلڈ یونٹوں نے ملک بھر میں آزادی کے 75ویں سال کا جشن منانے کیلئے ‘آزادی کا امرُت مہوتسو’ کے تحت وارنگل، نظام آباد، نلگونڈا میں مختلف پروگراموں اور نمائشوں کا آغاز کیا ہے۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:2469



(Release ID: 1704465) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Telugu