کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے نے، ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کے ،برآمداتی امکانات کو مستحکم کر نے کی غرض سے، اب تک کے سب سے پہلے، ورچوئل تجارتی میلے کا انعقاد کیا ہے

Posted On: 11 MAR 2021 12:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 مارچ2021: کووڈ-19 وبا  کے دوران، ہندوستان کی زرعی  اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کے  برآمداتی امکانات کو مستحکم کر نے کی غرض سے ، اپنی طرح کے اب تک کے  اولین  اقدام میں  ، اے پی ڈی اے نے  گزشتہ روز  یعنی  10 مارچ  2021  کو ،اپنے پہلے  ورچوئل تجارتی میلے کا آغاز کیا۔ یہ میلہ، 12 مارچ  2021 تک جاری رہے گا۔

’ ہندوستان چاول اور زرعی اشیا ء ‘ کےموضوع کے ساتھ  یہ میلہ ،  مختلف زرعی اشیا ء کے  برآمداتی امکانات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوزکرے گا۔ وی ٹی ایف میں  درآمد کاروں کے ساتھ ساتھ برآمد کار بھی کلیدی شرکت کرنے و الے ہوں گے۔ امکانی خریدار  یا  درآمد کار  اور وزیٹرس  ، اس  ورچوئل میلے کے ذریعہ برآمد کاروں کی طرف سے  پیش کردہ  خوراک کی بڑی تعداد میں مصنوعات   دیکھیں گے۔

وی پی ایف کے ذریعہ نمائش کے لئے رکھی گئی کلیدی مصنوعات میں   ،باسمتی چاول  ،غیر باسمتی چاول ، موٹے چاول  ،  گیہوں ،  مکئی  ،  موم پھلی اور موٹا اناج شامل ہیں۔ ابھی تک وی ٹی ایف کے لئے 135 نمائش کار ،اندراج کراچکےہیں۔  مزیدبرآں  ہندوستان اور متحدہ عرب امارات   ،  برازیل ،  نیوزی لینڈ ،فرانس ،سعودی عربیہ ، برطانیہ ، افغانستان ، بحرین ، مصر،فجی ، فلپائن  ، قطر ،سوڈان  ، میانمار ،  نیدرلینڈ  اور پیرو  سے 266 ہندوستانی اور بین الاقوامی خریداروں  نے، اس میلے کے آغاز پر ہی   اپنااندراج کرالیا ہے۔ان خریداروں کو ،  بیرونی ملک ہندوستانی ایمبیسیوں کی مددسے، جنریٹ کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا  پر ورچوئل تجارتی میلے کے لئے ایک گرم جوش مہم  جاری ہے۔

جسمانی سفر اور تجارت  پر عائدکووڈ-19 سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے ،  اے پی ای ڈی اے نے   وی ٹی ایف کے  تصور کا آغازکیا ہے ،جس کا مقصدہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بندخوراک کی مصنوعات کی  برآمدات  کو قائم رکھنا اور   برآمداتی  دائرے  کو توسیع دینے کے لئے ،نئی مارکیٹ تلاش کرنا بھی ہے۔

کووڈ-19  سے پہلے کے دور میں ،  اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ  زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں تجارتی میلے اور نمائشیں   بہت زیادہ کارآمد رہی ہیں۔ وی ٹی ایف میں   ،  انٹر ایکٹو   ٹکنالوجی  کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی  سہولیات    اور سرگرمیاں  انجام دی جائیں گی۔

 وی ٹی ایف کے ذریعہ،   آڈیو  کے ساتھ ساتھ ویڈیو اجلاسوں کے توسط سے ، بلارکاوٹ،   برآمد کاروں اوردرآمد کاروں کی میٹنگس  منعقدکی جاسکتی ہیں۔یہ میلہ ورکشاپوں  ،  مصنوعات کا افتتاح  ،  لائیو اسٹریمس   اور ویبنار  کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسطرح  کے  ورچوئل  میلے میں  نجی میٹنگ کے کمرے ،  انفرادی  طورپر مخصوص میٹنگ کی گنجائشوں  کے  لئے  سہولت  ہوگی۔

اس طرح کے تبادلہ  خیال  کے دوران ،برآمد کاروں اور درآمدکاروں کے درمیان آن لائن  تبادلہ خیال  اور  اعدادوشمار کے تبادلے  کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس تک صرف متعلقہ  پارٹیوں  کی  ہی رسائی ہوسکتی ہے۔

اس طرح کی ورچوئل میٹنگیں  کم لاگت اور پیداواری  پلیٹ فارم  بھی فراہم کرتی ہیں ، جہاں خریدار اور فروخت کرنے والے  بالمشافہ سودے بازی یا تجارتی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں،جس میں حقیقی  نمائشوں یا میلوں کا ماحول  ملتا ہے۔

اے پی ای ڈی اے  ، اپنے عوامل کے نظام کو  آن لائن  بنانے کے ضمن میں ، ماضی میں   اطلاعاتی ٹکنالوجی کے  اقدامات اٹھانے، ٹریسیبلٹی  کے نفاذ  اور جدید ترین تکنالوجی اپنانے میں   پیش رو رہا ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 2442



(Release ID: 1704350) Visitor Counter : 158