سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور اشخاص اور بزرگ شہریوں کی امداد اور معاون آلات و مصنوعی عضاء کی تقسیم کے لئے ایٹانگر اروناچل پردیش میں آج کیمپ لگایا گیا
Posted On:
05 MAR 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 ؍مارچ : پہلے سے شناخت شدہ معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو اے آئی ای ڈی ڈی منصوبے اور مرکزی سرکار کی راشٹریہ وائیو شری یوجنا کے تحت امداد اور معاون آلات و مصنوعی اعضاء کی تقسیم کے لئے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں ڈی کے کنونشن ہال میں آج ایک کیمپ لگایا گیا۔ مہمان خصوصی ارونا چل پردیش کے گورنر (ریٹائرڈ بریگیڈیئر) ڈاکٹر بی ڈی مشرا نے وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیار ات اور جل شکتی جناب رتن لال کٹاریا اور اروناچل پردیش کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور درج فہرست قبائل کی بہبود کے وزیر جناب آلو لیبانگ کے ساتھ اس کیمپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر حکومت ہند کی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت نے معذور اشخاص کے اختیارات سے متعلق محکمہ کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گاملن ، ارونا چل پردیش کے چیف سکریٹری جناب نریش کمار ، معذور اشخاص کے اختیارات کے محکمہ میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ، اروناچل پردیش کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور درج فہرست قبائل کی بہبود کے محکمہ میں کمشنر محترمہ نہاریکا رائے، اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب ڈی آر سرین اور اروناچل حکومت کے سینئر حکامت بھی موجود رہے۔
اس موقع پر اروناچل پردیش کے گورنر (ریٹائرڈ بریگیڈیئر) ڈاکٹر بی ڈی مشرا نے حکومت ہند کے معذوروں کے حقوق سے متعلق محکمہ کے ذریعے ملک بھر میں معذوروں کو جامع طریقے سے با اختیار بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ارونا چل پردیش سرکار نے ایسٹ سیانگ ضلع میں مصنوعی اعضاء کے مرکز کے قیام کے لئے 05 ایکٹر زمین مختص کی ہے اور ویسٹ سیانگ ضلع کے آلو میں قومی ذہنی صحت اور باز آباد کاری ادارے کے قیام کے لئے 15 ایکڑ زمین مہیا کرائی۔
پروگرام میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے کہا کہ مرکزی حکومت پوری طرح سے معذور افراد اور بزرگ شہریوں کی فلاح کے لئے عہد بند ہے اور اس امداد اور معاون آلات کو مصنوعی اعضاء کی تقسیم کا مقصد ایسے لاگ اِن کو با اختیار بناتے ہوئے انہیں سماج کے قومی دھارے سے جوڑنے میں اہل بنانا ہے۔
محترمہ شکنتلا ڈی گاملن نے محکمہ کے ذریعے چلائے جارہے منصوبوں کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعے نافذ نئے قوانین یعنی معذور اشخاص کے اختیارات سے متعلق قانون 2016 میں انہیں اہل اور بہتر ماحول دیئے جانے کے لئے زیادہ اختیار اور سہولیات کا التزام کیا گیا ہے۔
کُل 217 مستفیدین میں 127 معذور اور 90 بزرگ شہری ہیں۔ انہیں اسی سال فروری 2021 میں اے ایل آئی ایم سی او ریاست کے نہر لاگن، یوپیہ اور پپومپیرے ضلع کے سگالی خطے میں لگائے گئے مختلف کیمپوں میں شناخت کیا گیا تھا۔ ان مقامات سے پہلے شناخت شدہ ان معذور اشخاص اور بزرگ شہریوں کو تقریبا 21 لاکھ روپے کے کُل 541 معاون آلات اور امداد کی مرحلہ وار تقسیم کی گئی ۔
تقسیم کئے جانے والے آلات میں 152 فولڈنگ وہیل چیئر، 01 سی پی چیئر، 96 کرچز ، 81 واکنگ اسکٹ، 7 بریل کٹ، 6 اسمارٹ کین، 4 اسمارٹ فون، 8 ڈیزی پلیئر، 7 ایم ایس پی آئی ڈی کٹ، 16 رولیٹر، 4 ٹٹرا پوڈ، 17 واکر، 142 بی ٹی ای (ہیئر نگ ایڈ مشین) شامل ہیں۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے پروگرام کے دوران تمام تر احتیاطی قدم اٹھا ئے گئے تھے۔ مناسب فاصلہ بنائے رکھنا ، ہر شخص کی تھرمل اسکریننگ کا نظم، فیس ماسک اور سینیٹائزر کی لازمیت اور آلات کی کئی سطح پر صفائی وغیرہ شامل ہیں۔
کووڈ – 19 کے پیش نظر ان 217 مستفیدین میں سے تقریبا 100 افراد کو کل ڈی کے کنونشن ہال میں منعقد افتتاحی پروگرام میں امداد اور معاون آلات تقسیم کئے گئے باقی ماندہ لوگوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب کے بلاکوں میں مرحلہ وار یہ امداد مہیا کرائی جائے گی۔
آرٹیفیشل لمبس مینو فیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم او سی) کانپور نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت کے معذوروں کے اختیارات سے متعلق محکمہ کے تحت ارونا چل پردیش سرکار کے سماجی انصاف وتفویض اختیارات اور درج فہرست قبائل کی بہبود کی وزارت اور ایٹا نگر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ج ق۔ ق ر
53U- 24
(Release ID: 1704339)
Visitor Counter : 136