وزارات ثقافت

کونارک سورج مندر کاتحفظ

Posted On: 09 MAR 2021 5:35PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  :

آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے  کھارے پانی، پانی کے جماؤ، زمین کے کھسکنے  اور گھاس پھوس کے اگنے سے پڑنے والے اثرات کوکم کرنے کے لئے  کئی قدم اٹھائے ہیں اوراس کے لئے کاغذ کی لگدی کاطریقہ،  جہاں کہیں  ضرورت ہو وہاں  پتھروں کو مضبوط کرنے اور ان کی جگہ پر برقرار رکھنے ، ہوا کے ذریعہ  نقصان کو روکنے کے لئے  ارد گرد کے مکانوں پر درخت لگانے، پمپنگ سیٹ لگاکر پانی کو باہر نکالنے  اور  گھاس پھوس کونکالنے جیسے قدم اٹھائے ہیں۔کونارک کے سورج مندر سمیت تاریخی عمارتوں کے تحفظ کاکام ایک مسلسل عمل ہے، اور مذکورہ عمارت ، جو کہ ایک ورلڈہیریٹیج سائٹ بھی ہے، اے ایس آئی کے تحفظاتی کام اور مسلسل دیکھ بھال کی وجہ سے اچھی حالت میں ہے۔

 اےایس آئی نے  صرف ا نہی جگہوں پر مسطح پتھروں کااستعمال کیا ہے جہاں سے پرانے پتھر غائب ہیں یا دراڑ کو ختم کرنے اوراس میں پانی کو گھسنے سے روکنےکے لئے ان پتھروں کے ذریعہ عمارت کو مضبوطی عطا کی گئی ہے۔  تمام تحفظاتی کام  اے ایس آئی کی تحفظاتی پالیسی ، 2014 کے مطابق کئے جاتے ہیں۔

 

******

ش  ح ۔ق ت۔ ف ر

U-NO.2438


 



(Release ID: 1704285) Visitor Counter : 108


Read this release in: English