اقلیتی امور کی وزارتت
مدھیہ پردیش میں بھوپال کے مقام پر 12 مارچ سے 27واں ’’ہنرہاٹ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے
ہنرہاٹ میں توجہ ’’سودیشی اور سووالمبن کی عہدبندی‘‘ نیز ’’خودکفیل بھارت کے لیے عزم‘‘ پر دی گئی ہے
’’ہنرہاٹ‘‘ کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’’روزگار اور بااختیار بنانےکے ایکسچینج‘‘ ثابت ہوئے ہیں: مختار عباس نقوی
دانڈی مارچ کی سالگرہ 12 مارچ کو ہوگی اور 75 ہفتے طویل ’’امرت مہوتسو‘‘ بھی کل شروع کیا جائے گا جس کا مقصد بھارت کی آزادی کے 75برسوں کی یاد مناناہے:مختار عباس نقوی
Posted On:
11 MAR 2021 5:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11مارچ ،2021، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج بھوپال میں بتایا کہ 27واں ’’ہنرہاٹ‘‘ کل یعنی 12 مارچ کو مدھیہ پردیش میں بھوپال کے مقام پر منعقد ہوگا۔اس میں توجہ ’’سودیشی اور سووالمبن کی عہدبندی‘‘ نیز ’’خودکفیل بھارت کے لیے عزم‘‘ پر دی گئی ہے۔
جناب نقوی نے بتایا کہ دانڈی مارچ کی سالگرہ بھی 12 مارچ کو منائی جائے گی اور 75 ہفتے طویل ’’امرت مہوتسو‘‘ بھی کل ہی شروع کیا جائے گا جس کا مقصد بھارت کی آزادی کے 75 برسوں کو یاد کرنا ہے۔ اس تقریب کے دوران مختلف شاندار اور قابل یادگار مقابلے ہوں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ 27واں ’’ہنرہاٹ‘‘ جو پورے ملک کے کاریگروں اور دستکاروں کی دیسی مصنوعات پر مبنی ہوگا اس کا افتتاح 13 مارچ کو لال پریڈ گراؤنڈ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کریں گے۔
مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ جناب وشنو دت شرما ، مدھیہ پردیش کے امور داخلہ ، جیل اور پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا، شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے وزیر جناب بھوپیندر سنگھ، طبی تعلیم کے وزیر جناب وشواس سارنگ بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔
اقلیتی امور کی وزارت بھوپال میں لال پریڈ گراؤنڈ میں جو 27واں ’’ہنرہاٹ‘‘ منعقد کر رہی ہے اس کا موضوع ہے ’’اووکل فار لوکل‘‘ یہ ہنرہاٹ 21 مارچ 2021 تک چلے گا۔ 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ کاریگر اور دستکار بھوپال کے ہنرہاٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
آندھراپردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں -کشمیر، جھارکھنڈ ، کرنٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم ، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے دستکار اپنی نایاب شاندار اور خوبصورت ہاتھ سے بنی ہوئی دیسی مصنوعات، فروخت اور نمائش کے لیے اس ہنرہاٹ میں لائے ہیں۔
بھوپال کے ہنرہاٹ میں جوچیزیں دستیاب ہیں ان میں ازرق پرنٹ، جڑاؤ سامان، دھات کا خوبصورت سامان،مصنوعی زیورات، باغ پرنٹ، بندھیج، بلیٹ پوٹری،بلاک پرنٹ، پٹسن اور بانس کی مصنوعات،پیتل کا سامان، چکن کاری،کھادی مصنوعات،چمڑے کی مصنوعات، مٹی-لکڑی- دھات کےبنےہوئے کھلونے، پتھر کی مصنوعات اور صندل کی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔ ہنرہاٹ کا دورہ کرنے والے لوگ ملک کے ہر کونے کے روایتی کھانوں کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔سرکردہ آرٹسٹ مثلاً جناب سدیش بھوسلے، نورن سسٹرس، جناب الطاف راجا، محترمہ شبانی کشیپ اور نظامی برادران وغیرہ موسیقی کے مختلف پروگرام پیش کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’’روزگار اور بااختیار بنانے کا ایکسچینج‘‘ ثابت ہوا ہے۔ ’’ہنرہاٹ‘‘ نے 5 لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ کاریگروں،دستکاروں اور فنکاروں کو اب تک روزگار اورروزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 75 ’’ہنرہاٹوں‘‘ کے ذریعے جو ملک کی آزادی کے 75 برسوں کے مکمل ہونے تک منعقد کیے جائیں گے، 7 لاکھ پچاس ہزار کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
جناب نقوی نے بتایا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور جی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہے جہاں سے ملک اور بیرون ملک کے لوگ ڈیجیٹل / آن لائن دیسی کاریگروں اور دستکاروں کی مصنوعات خرید سکتے ہیں۔
اگلا ’’ہنرہاٹ‘‘ گوا میں (25مارچ سے 4 اپریل تک)، دہرہ دون میں (9 اپریل سے 18 اپریل تک)، سورت میں (23اپریل سے 2 مئی تک) منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس سال کوٹہ، حیدرآباد، ممبئی، جے پور، پٹنہ، پریاگ راج، رانچی، گواہاٹی،بھوبھنیشور اور جموں وکشمیر وغیرہ میں بھی’’ہنرہاٹ‘‘ منعقد کیا جائے گا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2425
(Release ID: 1704225)
Visitor Counter : 270