قبائیلی امور کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ سے قبائلی خاتون کاریگروں کے ذریعے تیار کی گئی مصنوعات کی خریداری کی
Posted On:
08 MAR 2021 8:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ؍مارچ : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ سے قبائلی کاریگروں کے ذریعے ہاتھ سے بنی ہوئی ایک توڑا شال، ہاتھ سے بنے جوٹ فائل فولڈر اور دستکاری کے گوڑ پیپر پینٹنگ کی خریداری کی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قبائلی کاریگروں، بالخصوص خاتون کاریگروں کو بڑھا وا دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ سے ان مصنوعات کی خریداری کی۔ انہوں نے قبائلی آرٹ کی ، جن چیزوں کا آرڈر دیا ، ان میں مدھیہ پردیش کے سمنا پور تحصیل کے ڈنڈوری ضلع کی قبائلی کاریگر محترمہ سریتا دھروی کے ذریعے بنائی گئی ایک گونڈ پینٹنگ ہے۔
اس پینٹنگ کی تخلیق مٹی کے رنگوں اور زندہ تصور کے توسط سے کیا گیا ہے، اس میں فنکار فطرت کی تخلیق کی تصویر کشی کر رہا ہے۔ گونڈ قبائلی آرٹ، جو مدھیہ پردیش میں گونڈ قبائل کے ذریعے مشہور ہے، اپنے آس پاس کے قدرتی پس منظر کے ساتھ انسان کے گہرے روابط کو دکھا تی ہے۔ اس پینٹنگ میں پتے ، درخت ، مچھلی، پانی وغیرہ دکھائے گئے ہیں، اس پینٹنگ کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش ہوئی ہے کہ بڑا دیو یا بھگوان نے اس طرح فطرت کی تخلیق کی۔
تمل ناڈو میں نیل گیری پہاڑیوں کی توڑا قبائل کے ذریعے کڑھائی کا خوبصورت کام بے حد مشہور ہے۔ توڑا ایک گاؤں میں رہنے والا فرقہ ہے، جو بنیادی طور پر اپنی بھینسوں اور دودھ پر منحصر رہتا ہے۔ یہ فرقہ 3500 برسوں سے ان پہاڑیوں میں قیام کر رہا ہے۔ یہ محض 1500 افراد کا ایک چھوٹا سا فرقہ ہے، جو توڑا مذہب اور ریت رواج کے پس منظر میں اپنی ثقافت اور شناخت کو بنائے رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ توڑس کا کپڑا بنا سلا ہوا ایک کپڑا تھا، لیکن پچھلی دہائی کے دوران اس میں تبدیلی آئی ہے اور یہ دو کپڑوں کا ایک سیٹ بن گیا ہے۔ اس کے بیشتر لباسوں کو پو تھکلی کہا جاتا ہے، جو ایک لبادہ یا شال ہوتا ہے۔ مردوں اور خواتین کے لئے ایک ہی لباس ہوتا ہے، لیکن انہیں پہننے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ دونوں طرح کے کپڑوں میں شاندار کڑھائی کی جاتی ہے۔ پو تھکلی اعلیٰ ثقافت اور اس کے پہننے کا طریقہ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ قبائلی خواتین کے ذریعے خاص طور سے رائج ایک دستکاری کی شکل ہے۔ توڑا کڑھائی اب جی آئی ٹیک کی ہوئی مصنوعات ہیں۔ ساتھ ہی ڈائننگ ٹیبل ویئر، بیڈ کوور، بیگ جیسی دوسری مصنوعات بھی اب دستیاب ہیں۔ اس میں سفید کپڑے پر لال اور کالے دھاگے کا کام کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم کے ذریعے خریدی گئی توڑا شال کو توڑا کاریگر محترمہ مونیشا نے تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم مہرون رنگ میں ہاتھ سے تیار کئے ہوئے جوٹ فائل فولڈر کے لئے بھی آرڈر دیا ہے۔ مغربی بنگال کے سنتھال قبائلی کاریگروں کے ذریعے تیار کردہ جوٹ فولڈر 24 پرگنہ علاقے میں کثرت سے دستیاب مدھورکشی گھاس سے بنا ہے۔ گھاس کو مختلف رنگوں میں رنگا جاتا ہے اور سوتی دھاگے سے اس کی بنائی ہوتی ہے، پھر اس کو کپاس کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ، جو سلوٹیں پیدا کرتا ہے اور فولڈر کو رنگ دیتا ہے۔
محترمہ مونیشا کا تعلق تمل ناڈو کے توڑا قدیم قبائل سے ہے۔ مغربی بنگال کے سنتھال قبائلیوں کے ساتھ کام کرنے والے اطفال اور سماجی بہبود سوسائٹی اور مدھیہ پردیش کے گوڑ قبائل کی محترمہ سریتا دھروی در حقیقت آج فخر محسوس کر رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے آج ٹرائبس انڈیا کام پر اپنی مصنوعات کے خریدار کی شکل میں وزیراعظم کو پایا ہے۔
خواتین کے کاروبار ، خاص طور سے قبائلی خواتین کو بڑھاوا دینے کے لئے وزیراعظم کی پہل پر ٹیکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی ، صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے بھی ٹرائبس انڈیا کی ویب سائٹ سے مصنوعات کی خریداری کی۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے مغربی بنگال کے کاریگروں کے ذریعے ہاتھ سے تیار کی ہوئی چمکیلی کانتھا کپاس / ریشم کی ساڑی خریدی، جب کہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک کثیر رنگ کی سوتی شرٹ اور مالائیں خریدیں، جناب پیوش گوئل نے ہاتھ سے بنا ہوا ہیرنگ بون، کمر کوٹ خریدا۔
ہندوستان بڑی تعداد میں قبائلیوں کا گھر ہے۔ در حقیقت وہ ہماری کل آبادی کا 8 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ بات انہیں غیر معمولی بنادیتی ہے کہ جدت کاری کی رفتار کے باوجود انہوں نے اپنے قدرتی آسان طریقے سے زندگی گزارنے کے فن کو بنائے رکھا۔ ان کا آرٹ ، دستکا ری ، موسیقی، رقص ، کھانا ، تمام ان کی زندگی سے وابستہ ایک قدیمی دور کو دکھاتے ہیں۔ بد قسمتی سے اس آبادی کو محروم طبقات کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ قدرتی طور پر جنگلاتی پیداوار یا ان کا آرٹ ، دستکاری ہی ان کے زندگی گزارنے کے ذرائع ہیں۔
قبائلی فرقوں کی روزی روٹی میں اب بہتری لانے کے لئے دوسرے اہم پروگراموں میں سے آتم نربھر مہم کے اعلان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹرائیفیڈ میں قبائلی مصنوعات - جنگل میں رہنے والوں اور کاریگروں کے لئے ایک مخصوص بازار ہے، جو ایم ایف ٹی دستکاری اور ہتھ گرگھا کی آن لائن خرید کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ٹرائبس انڈیا پلیٹ فارم قبائلی دستکاری اور قدرتی مصنوعات کے لئے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور نہیں براہ راست آپ کے دروازے تک لاتا ہے۔ قبائلی کاریگروں اور کاروبار کرنے والوں کو با اختیار بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے قدرتی اور مقامی مصنوعات کے ساتھ ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ ہمارے قبائلی بھائیوں کی صدیوں پرانی روایتوں کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔
خواتین کا عالمی دن ٹرائیفیڈ کے لئے قابل فخر موضوع ہے اور قبائلی کاریگروں و خواتین کی خدمت کے ساتھ ساتھ ووکل فار لوکل کے لئے ہمارے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ج ق۔ ق ر
2021-03-11
14U-24
(Release ID: 1704097)
Visitor Counter : 205