وزارت دفاع

گجرات کے کیوڑیا میں کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس کا آغاز

Posted On: 04 MAR 2021 10:05PM by PIB Delhi

تینوں مسلح افواج کے کمانڈو کی کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس (سی سی سی) 4 مارچ 2021 کو گجرات کے کیوڑیا میں شروع ہوچکی ہے۔کانفرنس میں ملک کی سرکردہ فوجی قیادت مسلح افواج کی سکیورٹی کی حالت اورفاعی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔4 مارچ سے 6 مارچ تک اس تین روزہ کانفرنس کے دوران مستقبل کے لیے مشترکہ فوج کا نظریہ تیار کرنے کے لیے ضروری انتظامی امور پر غوروفکر کیا جارہاہے۔ کانفرنس کے دوسرے دن وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ صلاح ومشورے کے لیے وزارت دفاع کے سکریٹری سطح کے افسران کی ٹیم کے ساتھ مسلح افواج کے کمانڈروں کی کانفرنس میں شامل ہوں گے۔تیسرے اور آخری دن اختتامی اجلاس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندرمودی کریں گے جس میں قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال بھی موجود رہیں گے۔

گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال کانفرنس میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔اس سال کانفرنس کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ اس سے  تینوں افواج سے تقریبا 30 افسران اور مختلف رینکوں کے فوجیوں کی کثیر جہتی، انٹرایکٹیو، غیرروایتی اور باخبر حصہ داری ہورہی ہے۔خاص طور سے مسلح افواج کے لیے اہم امور اور قوم کی تعمیر میں ان کے رول پر مذاکرہ اور صلاح ومشورہ کے سلسلے کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دفاعی ملازمین کی کثیر جہتی حصہ داری کے ساتھ سب سے سینئر سیاسی اور نوکر شاہی سے جڑے افسران کی حصہ داری شامل ہے۔

یہ دھیان رکھنا دلچسپ ہے کہ 2014 میں سی سی سی کا انعقاد دہلی میں کیا گیا تھا۔ تب سے اس کا انعقاد ملک بھر میں مختلف جگہوں پر کیا گیا ہے۔2015 میں یہ کانفرنس آئی این ایس وکرمادتیہ اور 2017 میں دہرہ دون میں واقع انڈین ملٹری اکیڈمی میں منعقدکی گئی تھی۔سی سی سی کا آخری ایڈیشن 2018 میں ایئرفورس اسٹیشن، جودھپور میں دو دن کی مدت میں منعقد کیا گیا تھا۔ ملک کے دفاعی نظام میں کئی اہم تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں جن میں پہلی بار آرمی چیف کی تقرری اور دفاعی امور کے محکمہ (ڈی ایم اے) کا قیام شامل ہے اور مسلح افواج کی جدید کاری اور تبدیلی کو متاثر کرنے والے متعدد اہم اور مختلف ایشوز فی الحال سرگرمی کے ساتھ زیر غور/زیرنفاذ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح۔ق ت۔ج    ا)

U.NO. 2408

 


(Release ID: 1704062) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi