وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت فروغ دیئے جانے والے 15 موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایک کی دیہی سرکٹ کی شکل میں


پہچان کی ہے: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 09 MAR 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دلی، 9؍مارچ، سیاحت کی وزارت نے موضوع پر مبنی سیاحتی سرکٹوں میں مربوط ڈھانچہ جاتی فروغ کے لئےسودیش درشن اسکیم شروع کی ہے۔دیہی علاقوں میں سیاحت کے لا محدود امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت فروغ دیئے جانے والے 15 موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایک کی شکل میں دیہی سرکٹ کی نشاندہی کی ہے۔

دیہی ترقیات کی وزارت ایس پی ایم آر ایم کے  تحت  ہر ریاست میں غیر قبائلی کلسٹروں کے انتخاب کے لئے ذیلی اضلاع کی ایک فہرست سیاحت کی وزارت کو دستیاب کراتی ہے، جس کے بعد سیاحت کی وزارت اس فہرست کی بنیاد پر اِن ذیلی اضلاع میں فروغ دیئے جانے والے ان دیہی علاقوں کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں سیاحتی ڈھانچے کو فروغ دیا جانا ہے۔ ان کا انتخاب سیاحت یا پھر زیارتی مقاما ت کی شکل میں ان کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

شیاما پرساد مکھرجی رُرُ بن مشن (ایس پی ایم آر ایم)دیہی ترقیات کی وزارت کی جانب سے نافذ کئے گئے  ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد مقامی سطح پر اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہی بنیادی سہولتوں کو بہتر بنا کر ایک منظم رربن کلسٹر تیار کرنا ہے۔ایس پی ایم آر ایم  کے تحت  منتخب گاؤوں کے گروپ کو اس بنیاد پر ترقی دینے کا تصور کیاگیا ہے، جس میں ان کے دیہی ماحول کی خصوصیات بھی برقرار رہیں ا ور ساتھ ہی شہری علاقوں کی طرح بنیادی سہولتیں بھی دستیاب ہوں اور اس طرح سے وہ رربن ولیج  کی شکل لے سکیں۔

ایس پی ایم آر ایم اسکیم کے تحت 28 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 300 رربن کلسٹر ڈیولپ کئے گئے ہیں، جن مختلف موضوعات کی بنیاد پر انہیں فروغ دیا جا رہا ہے ، ان میں سے سیاحت بھی ایک ہے۔ ایس پی ایم آر ایم کے  تحت زمرہ بند کئے گئے 21 عوامل میں سیاحت سے متعلق سرگرمیاں ؍ پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ انہیں ان کلسٹروں میں نافذ کیا جا رہا ہے، جہاں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔ ایس پی ایم آر ایم اسکیم کے تحت 30 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 105 ایسے کلسٹروں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں  سیاحت سے متعلق ترقیاتی سرگرمیاں مجوزہ ہیں۔

ملک میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحت کی وزارت گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں میں کئی طرح کی تشہیری سرگرمیاں چلا رہی ہے۔ اس کے تحت ‘انکریڈیبل انڈیا’ برانڈ – لائن کےتحت بڑے پیمانے پر تشہیری اشیا کے ذریعے اپنے سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کے بارے میں لوگوں تک معلومات پہنچا رہی ہے۔ اس کےلئے وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  یہ جانکاری دی۔

*************

( ش ح ۔م م۔  ک ا)

U. No. 2403


(Release ID: 1704054) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Punjabi