وزارت دفاع

بھارت ۔ ازبیکستان فیلڈ ٹریننگ مشق ’ڈسٹلک‘ کا رانی کھیت (اتراکھنڈ) میں آغاز

Posted On: 10 MAR 2021 2:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10   مارچ 2021،           بھارت۔ ازبیکستان مشترکہ فوجی مشق  ’ڈسٹلک II‘کا  فارن  ٹریڈنگ نوڈ چوبتیا  رانی کھیت (اتراکھنڈ)  میں   آج شروع ہوئی  دونوں فوجوں کی  سالانہ دو طرفہ مشترکہ مشق   کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ یہ مشق  19 مارچ 2021 تک جاری رہے گی۔ مشق کا پہلا ایڈیشن ازبیکستان میں  نومبر 2019 میں انجام  پایا تھا۔

مشق میں ازبیکستان اور بھارتی فوج دونوں کی جانب سے 45۔ 45 سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں دستے  اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت  پہاڑی/ دیہی / شہری  مقامات پر  دہشت گردوں  کے خلاف  آپریشن کے  شعبے میں  اپنی مہارت اور ہنر مندی سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں گے۔یہ مشق 17 سے 18 مارچ 2021 تک   36 گھنٹے کی مشترکہ  توثیقی مشق  پر  اختتام پذیر ہوگی۔

یہ مشترکہ مشق  دونوں ملکوں کے درمیان  بڑھتے ہوئے فوجی اور سفارتی  تعلقات کے لئے یقینی طور پر ایک تحریک  فراہم کرائے گی اور اس سے  دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے مضبوط عزم کی بھی جھلک ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OpeningCeremonyYDJD.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2372

                          


(Release ID: 1704021) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Hindi , Malayalam