زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ایف اے او کے ذریعہ آئی سی اے آر کو’’کنگ بھومی بول ورلڈ سوئل ڈے ۔ 2020‘‘ ایوارڈ حاصل ہوا

Posted On: 10 MAR 2021 6:39PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015XHA.jpg

 

نئی دہلی، 10 مارچ 2021: تھائی لینڈ میں بھارت کی سفارت کار محترمہ سچترا دورئی نے آج انڈین کونسل آف ایگری کلچر ریسرچ کی جانب سے ایف اے او کا معزز ترین’’کنگ بھومی بول ورلڈ سائل ڈے ۔ 2020‘‘ ایوارڈ حاصل کیا۔ تھائی لینڈ کے ایگری کلچر اور کوآپریٹیو ز کے وزیر ڈاکٹر شیلیر مچائی سریون نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا۔

ایف اے او، روم نے ورلڈ سوئل ڈے ۔ 2020 کے موقع پر گذشتہ برس کے دوران ’’مٹی کا کٹاؤ روکیں، ہمارا مستقبل بچائیں‘‘ کے موضوع پر ’’مٹی کی صحت بیداری‘‘ میں تعاون پیش کرنے کے لئے آئی سی اے آر کو بین الاقوامی  شناخت دینے کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی اے آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سوئل سائنس، بھوپال، مدھیہ پردیش نے اسکولی طلبا، کاشتکار برادری اور عوام کے لئے زبردست جوش و جذبے کے ساتھ کئی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ادارے نے ورلڈ سوئل ڈے کے انعقاد کے تحت ’’مٹی۔ ہماری دھرتی ماں‘‘ کی یاد میں ایک بڑی بیداری مہم کا اہتمام کیا، جس میں مارچ پاسٹ اور شراکت داروں کے درمیان مٹی کی صحت پر تشہیری مواد کی تقسیم کا عمل بھی شامل تھا۔

زراعت اور کو آپریٹیوز کی وزارت کے ایگزیکیوٹیو حضرات؛ آراضی ترقیات کے ایگزیکیوٹیو حضرات، سوئل اینڈ فرٹیلائزر سوسائٹی آف تھائی لینڈ؛ سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن سوسائٹی آف تھائی لینڈ؛ ورلڈ سوئل ایسو سی ایشن، اور زراعت اور کوآپریٹیوز کی وزارت کے تحت دیگر شعبوں کے ایگزیکیوٹیو حضرات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-2399



(Release ID: 1704016) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi