وزارت دفاع

ایچ اے ایل نے حکومت کو 376.93 کروڑ وپے کا دوسرا عبوری ڈویڈینڈ ادا کیا

Posted On: 10 MAR 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 مارچ، 2021/  سرکاری شعبے کی دفاعی کمپنی (ڈی پی ایس یو) ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ایچ اے ایل نے حکومت کو مالی سال 2020-21 کے لیے 376.93 کروڑ روپے کا دوسرا عبوری ڈویڈینڈ ادا کیا۔ ڈویڈینڈ کا یہ چیک ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سی ایم ڈی جناب آر مادھون اور ایچ اے ایل کے مالی امور کے ڈائریکٹر جناب سی بی اننت کرشنن نے دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار کی موجودگی میں نئی دلی میں 10 مارچ ، 2021 کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے سپرد کیا۔

کمپنی نے  10 – 10 روپے کے شیئرز پر 15 – 15 روپے کے دوسرے عبوری ڈویڈینڈ کا اعلان کیا تھا ان حصص کی مجموعی قیمت 26 فروری ، 2021 کو 501.58 کروڑ روپے ہے۔ یہ اعلان 10-10 روپے کے شیئر پر   15 – 15 روپے کے  پہلے عبوری ڈویڈینڈ کے علاوہ ہے جن کی مجموعی قیمت 9 دسمبر ، 2020 کو اعلان شدہ 501.58 کروڑ روپے کی پہلے اور دوسرے ڈویڈینڈ کی مجموعی رقم 1003.16 کروڑ روپے ہے۔ جس میں حکومت کے 753.88 کروڑ روپے کا حصہ بھی شامل ہے۔

جناب مادھون نے کہا کہ ایچ اے ایل لگاتار زیادہ ڈویڈینڈ ادا کرتا رہا ہے جو  پبلک انٹرپرائزیز کے محکمے کی طرف سے جاری رہنما خطوط کے مطابق کم سے کم ڈویڈینڈ ہے۔ جوائنٹ سکریٹری (ایرو) جناب چندراکر بھارتی اور وزارت دفاع اور ایچ اے ایل کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

 

 

۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2386


(Release ID: 1704005) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi