محنت اور روزگار کی وزارت

چار ریاستوں – چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے 113 اضلاع کے 1.35 کروڑ ای ایس آئی مستفیدین کو آیوشمان بھارت پی ایم – جے اے وائی کے پینل میں شامل ہسپتالوں میں بغیر نقدی علاج کی سہولت حاصل ہوگی پی ایم – جے اے وائی کے مستفیدین ریاست بہار، گجرات،


کرناٹک، مہاراشٹر، راجستھان اور یوپی میں ناکافی طور پر استعمال میں آنے والے 15 ایس ایس آئی سی ہسپتالوں / میڈیکل کالجوں میں غیر نقدی معالجاتی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں
مرکزی وزیر محنت نے ای ایس آئی سی ہسپتالوں/ میڈیکل کالجوں کے افسران اعلیٰ/ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، اور ریاستوں کی بیمہ میڈیکل سروسز کے ڈائرکٹرس کی عزت افزائی کی جنہوں نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا

Posted On: 10 MAR 2021 8:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 مارچ 2021: آیوشمان بھارت پی ایم ۔ جے اے وائی کے ساتھ ای ایس آئی اسکیم کا اشتراک چار ریاستوں یعنی چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے 113 اضلاع میں ، محترم وزیر مملکت (آزادانہ چارج) محنت و روزگار اور ای ایس آئی سی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار گنگوار کے ذریعہ 10.03.2021 کو نئی دہلی میں ای ایس آئی سی کے پندرہ روزہ خصوصی سروسز پروگرام کے اختتام پر عمل میں آیا۔ یہ اشتراک اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ان اضلاع کے 1.35 کروڑ ای ایس آئی  مستفیدین کو بغیر کسی حوالے کے، آیوشمان بھارت پی ایم ۔ جے اے وائی کے پینل میں شامل ہسپتالوں کے ذریعہ بغیر نقدی طبی خدمات فراہم کی جائیں۔حفظانِ صحت خدمات حاصل کرنے کے لئے، بیمہ کے تحت آنے والے کارکن یا استفادہ کنندہ کو اپنے ساتھ  ای ایس آئی سی ای۔ پہچان کارڈ یا ہیلتھ پاس بک اور آدھار کارڈ لانا ہوگا۔ اضلاع اور پینل میں شامل ہسپتالوں کی فہرست   www.esic.nic.in/ab-pm-jay پر دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHQT.jpg

اسی طرح، پی ایم جے اے وائی کے مستفیدین ریاست بہار، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، راجستھان اور یوپی میں ناکافی طور پر استعمال میں آنے والے 15 ای ایس آئی سی ہسپتالوں / میڈیکل کالجوں میں بغیر نقدی معالجاتی سہولتیں بھی حاصل کر سکتے  ہیں۔

مرکزی وزیر محنت نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ای ایس آئی سی ہسپتالوں / میڈیکل کالجوں اور ای ایس آئی ایس ہسپتالوں کی کوششوں کی ستائش کی ، جنہوں نے نہ صرف کارکنان بلکہ عوام الناس کو طبی خدمات فراہم کیں۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے ایسے ای ایس آئی سی ہسپتالوں / میڈیکل اور ریاستی حکومتوں کے ڈائرکٹوریٹ انشیورینس میڈیکل سروسز کی بھی عزت افزائی کی جنہوں نے وبائی مرض کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022K0X.jpg

________

 

ش ح ۔اب ن

U-2401



(Release ID: 1704000) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi