محنت اور روزگار کی وزارت

زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں روزگار کے مواقع

Posted On: 10 MAR 2021 2:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: حکومت زراعت کے شعبے کی مخٹلف ترقی اور فروغ کے لئے مدد کرتی ہے ۔ ان تمام اسکیموں کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا اور زراعت پر مبنی روزگار کو فروغ دے کر ان کے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

خوراک کوڈبہ بند کرنے والی صنعتوں(MoFPI ) کی وزارت پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا(PMKSY ) لاگو کررہی ہے۔ جس کی ذیلی اسکیمیں اس طرح ہیں: (i) میگافوڈ پار (ii) مربوط کولڈ چین اور افزونئی قدر بنیادی ڈھانچہ (iv) زرعی پیداوار کی پروسیسنگ کے مراکز(v) اگلے اور پچھلے رابطوں کی تشکیل(vi) خوراک کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے والا بنیادی ڈھانچہ (vii) انسانی وسائل اور ادارے(viii) آپریشن گرین۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے حصہ کے طور پر MFPI نے مرکزی رعایت والی ملک گیر مائیکروفوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی انضباطی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ والی صنعتوں کو مالی تکنیکی اور کاروباری مدد کی جاتی ہے۔ دس ہزار کروڑ روپے کی مالیت والی یہ اسکیم دو لاکھ مائیکرو وفوڈ پروسیسنگ اکائیوں کو قرض سے منسلک سبسڈی کے ذریعہ فائدہ پہنچائے گی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا۔ زراعت کے لئے ترغیبی طریقہ کار اور متعلق شعبوں میں نئی جان ڈالنے کی اسکیم کے تحت اختراع اور زروعی صنعتوں کی ایک نئی ذیلی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد زراعت اور متعلقہ شعبوں میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

حکومت وینچر کیپٹل اسسٹنٹ(VCA) اسکیم کے ذریعہ زراعت پر مبنی کاروباروں کے فروغ کی کوشش کررہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 500 لاکھ روپے تک کے پروجیکٹ کے لئے پروموٹر کے 26 فیصد تک حصہ یا زروعی کاروباری کے 50 لاکھ روپے تک پربنا سودی قرض دینے کی سہولت ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر سودیش درشن اسکیم کا مقصد بنیادی موضوع پر مبنی سیاحتی مراکز کا فروغ ، روحانی یاتراؤں کے سفر میں نئی جان ڈالنا اور وراثت والے مقامات کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی مقامات پر سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات اور بے نظیر ہندوستان کے تحت پروگرام شامل ہیں۔

زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں بے روزگار ، نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کے اعدادوشمار مرکزی سطح پر نہیں رکھے جاتے ۔ تاہم ریجنل ٹورزم سیٹلائٹ اکاؤنٹ(TSA ) کے مطابق جس میں ریفرینس سال 2015-16 کا تمام ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ سیاحت کے شعبے میں 2016-17،2017-18 اور 2018-19 میں کل روزگار کا بالترتیب 12.20 فی صد، 12.13 فی صداور 12.75 فیصد حصہ تھا۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

U. No:2375

م ن۔ رف۔ س ا

 



(Release ID: 1703904) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Urdu , Punjabi