وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے تمل ناڈو میں چھاپہ ماری کی مہم چلائی
Posted On:
04 MAR 2021 5:34PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے جنوبی تمل ناڈو کے علاقے میں سیول کانٹریکٹر کے دو گروپوں پر 3 مارچ 2021 کو تلاشی اور ضبطی مہم چلائی۔ اس تلاشی اور جانچ مہم کے تحت ، خاص کر مدورئی اور رام ناد ضلعوں میں 18 مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔
بڑی مقدار میں نقدی ہونے کے سلسلے میں ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان تجارتی گروہوں پر چھاپہ ماری اور تلاشی کی مہم چلائی گئی ہے۔ نقدی کے بارے میں شک تھا کہ اس کا استعمال انتخابات کو متاثر کرنے کے مقصد سے کیا جاسکتا ہے۔ تلاشی میں تین کروڑ روپے کی نقدی بر آمد ہوئی ہے، جسے ضبط کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ثبوت بھی ملے ہیں کہ منافع کو کم کرکے دکھانے کے لئے مختلف قسم کے فرضی اخراجات پیش کئے گئے ہیں۔ تجارتی گروپ کے ذریعے کُل ٹرن اوور کا 2 فیصد سے بھی کم منافع دکھا گیا ہے، جب کہ حقیقی آڈٹ میں منافع 20 فیصد سے بھی زیادہ پایا گیا۔ غلط طریقے سے خرچوں کو دکھانے کے لئے 100 ذیلی ٹھیکہ داروں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی ادائیگی کو جائز ٹھہرا یا جاسکے۔ اثاثے کی خرید کے لئے نقد ادائیگی بھی شامل ہے۔ ان ٹھیکہ داروں نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن انہیں تجارتی گروپوں کے آئی پی ایڈریس سے داخل کئے اور ایک بار داخل کئے گئے ایسے انکم ٹیکس ریٹرن کی رسید کو آمدنی کے واحد ذریعہ کے طور پر د کھا یا ہے۔
چھاپہ ماری مہم کے دوران 175 کروڑ ر وپے کی بے حسابی آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ 3 کروڑ کی نقدی بر آمد ہوئی، جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔
آگے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ق ت۔ ق ر )
U.NO. 2354
(Release ID: 1703728)
Visitor Counter : 117