شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

مشترکہ شماریات اشاعت 2021 کی تیاری کے لیے برکس ممالک کے قومی شماریات دفاتر (این ایس او) کی 12ویں تکنیکی گروپ میٹنگ

Posted On: 24 FEB 2021 6:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24/فروری 2021،

شماریات و پروگراموں کے نفاذ کی وزارت( ایم او ایس پی آئی ) بھارت سرکار کے  تحت برکس (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) ممالک کے قومی شماریات دفاتر کی 12ویں تکنیکی گروپ میٹنگ آج (24فروری  2021) ورچوئل ذرائع  سے نئی دہلی میں ہوئی۔

مرکوز باہمی بات چیت کے لیے ایک جیسا پلیٹ فارم دینے کے خیال کے ساتھ 2009 میں اقوام متحدہ کی 64ویں جنرل اسمبلی میں  برک (برازیل، روس، بھارت، چین)  ممالک کا وفاق پیش کیا گیا تھا۔ سال 2010 میں  جنوبی افریقہ کے شامل ہونے کے ساتھ ہی وفاق کو برکس (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) کے نام سے جانا جانے لگا۔ تب سے برکس ممالک کا وفاق ایک ایک کرکے برکس ممالک میں سے ایک کی صدارت میں باہمی مفادات کے ایشو پر صلاح ومشورہ کرتا رہا ہے۔بھارت  نے جو کہ 2021 میں صدر ہے،2021 میں مختلف صلاح ومشورے کا انعقاد مقرر کیا ہے۔

12ویں تکنیکی گروپ میٹنگ  کی صدارت شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر  ایم او ایس پی آئی کے ذریعے کی گئی اور برکس ممالک کے قومی شماریات دفاتر نے اس میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں مشترک شماریات اشاعت خاکہ (جے ایس پی) اور جے ایس پی (اسنیپ شاٹ) پر غوروخوض کیا گیا ہے۔ مشترک شماریات اشاعت (جے ایس پی) اور جے ایس پی(اسنیپ شارٹ) اگست 2021 کے مہینے میں ہونے والی این ایس او کے سربراہوں کی بیٹھک میں جاری کیے جائیں گے۔ بحث ان اعداد وشمار پر مرکوز رہی، جنہیں مشترک شماریات اشاعت میں مختلف شعبوں جیسے اقتصادیات، روزگار، صنعت، توانائی، ماحولیات، زراعت، مالیات، سیاحت وغیرہ میں شامل کیا جانا ہے۔

میٹنگ میں  برکس ممالک کے مابین تعاون پر روس اسٹیٹ، روس کے خاکہ جاتی تجویز ، برکس این ایس او کے تعاون اور شماریات نظم ترقی پر دوراندیش دستاویز اور منصوبے کے مالی وسائل کے لیے نئے ترقیاتی بینک سے متعلق تجویز پر بھی غوروخوض ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2356

ش ح۔   ج ق ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1703715) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi