امور داخلہ کی وزارت

بوڈو امن معاہدہ

Posted On: 09 MAR 2021 4:10PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ(اینڈیایف بی)، آل بوڈواسٹوڈنٹس یونین وغیرہ کے دھڑوں کے ساتھ 27.01.2020 کو ایک تصفیہ یادداشت  (MoS) پر دستخط کیے گئے۔ اس MoS کا مقصد بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل کے دائرہ کار اور طاقت کو بڑھانا اور اس کے کام کاج کو ہموار کرنا؛  بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ایریا ڈسٹرکٹ (بی ڈی اے ڈی) سے باہر رہنے والے بوڈو لوگوں سے متعلق امور کو حل کرنا؛ بوڈو کی سماجی، ثقافتی، لسانی اور نسلی شناخت کو فروغ اور تحفظ فراہم کرنا؛ قبائلیوں کے اراضی کے حقوق کے لیے قانون سازی تحفظ فراہم کرنا؛  قبائلی علاقوں کی فوری ترقی کو یقینی بنانا اور اینڈیایف بی دھڑوں کے ممبران کو بحال کرنا ہے۔ یہ MoS موجودہ طریقہ کار کے مطابق بوڈو-کچاریویلفیئر کونسل کے قیام، ریاست میں بوڈو زبان کو  ایسوسی ایٹ سرکاری زبان کے طور پر درج کرنے اور بوڈو میڈیم اسکولوں کے لیے ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا بندوبست بھی کرتا ہے۔  اس میں بوڈو علاقوں کی ترقی کے مخصوص منصوبوں کے لیے 1500 کروڑ روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج بھی فراہم کیا گیا ہے۔

بی ٹی اے ڈی کے علاقے میں ردوبدل سے متعلق MoS کی شق 3.1 کی  تعمیل میں، آسام حکومت نے جانچ کے لیے 29 ستمبر، 2020 کو ایک کمیشن  مقرر کیا اور بوڈو تنظیموں کے مطالبے کے مطابق  بی ٹی اے ڈی اور اکثریتی قبائلی آبادی سے متصل گاؤں  کی شمولیت اور بی ٹی اے ڈی کے تحت آنے والے  ان گاؤں کے اخراج کی سفارش کی جو غیر چھٹے شیڈول علاقوں سے متصل ہیں اور جن میں غیر قبائلی آبادی کی اکثریت ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت، شری جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

                                               **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

 

U: 2324



(Release ID: 1703671) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Punjabi