امور داخلہ کی وزارت

دہشت گردوں کو غیر ملکی مدد

Posted On: 09 MAR 2021 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9   مارچ 2021،   امور داخلہ کے وزیر مملکت  جناب جی  کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک کے تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت نے  24 تنظیموں کو  دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے اور ان کے ناموں کو  غیر قانونی سرگرمی  (روک تھام) قانون 1967 کی پہلی فہرست میں  شامل کیا گیا ہے۔بھارت میں دہشت گردی کو  بیشتر سرحد پار سے ہی اسپانسر کیا گیاہے۔

گزشتہ تین برسوں اور رواں سال کے دوران  ملک کی سرزمین اور جموں و کشمیر میں  دہشت گردانہ حملوں  کے دوران  ہلاک ہونے والے افراد  اور دہشت گردوں کی تعداد درج ذیل ہے:

  1. ملک کی سرزمین

سال

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد

2018

-

03

2019

-

-

2020

-

-

 2021  (15 فروری 2021 تک)

-

-

 

(2)جموں و کشمیر

 

سال

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد

2018

257

39

2019

157

39

2020

221

37

 2021  (15 فروری 2021 تک)

03

01

 

 

اس سلسلے میں حکومت نے کئی اقدامات کئےہیں ، جن میں  قانونی فریم ورک کو مضبوط کرنا انٹلی جنس میکانزم کو  بہتر بنانا، دہشت  گردی سے متعلق   معاملات  کی جانچ اور  پروسی کیوشن کے لئے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کا قیام  نیشنل سکیورٹی گارڈز (این ایس جی) کے مختلف  مراکز تیار کرنا، سرحدی اور ساحلی سکیورٹی میں اضافہ کرنا۔ پولیس فورس  کی جدید کاری اور ریاستی پولیس فورس  کی صلاحیت سازی وغیرہ شامل ہیں۔ تمام متعلقین کی تال میل اور تعاون کے ساتھ  کوششوں  کے نتیجے میں  ملک میں  دہشت گردی سے متعلق تشدد کو  بڑی حد تک قابو میں کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2321

                          



(Release ID: 1703663) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Punjabi