سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ملک میں ذات پات اور فرقہ پرستی سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات
Posted On:
09 MAR 2021 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی 9 مارچ2021: مرکزی حکومت ریاستی سرکاروں/ مرکزی انتظام والے علاقوں کی انتظامیہ کو ایسی بین ذات شادیوں کے لئے ترغیبات کی مد میں امداد دیتی ہے جہاں دونوں میں سے کوئی ایک زوج درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھتا ہو۔ اس کے علاوہ وہ زوجین جن کی سالانہ آمدنی پانچ لاکھ روپے تک ہے وہ ڈھائی لاکھ کی امدادی رقم کے لئے براہ راست رجوع کرسکتے ہیں جو انہیں بین ذات شادیوں کے ذریعہ سماجی یکجہتی کی ڈاکٹر امبیڈکر اسکیم کے تحت دی جائےگی۔ یہ اسکیم ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے 2014-15 کے دوران شروع کی تھی۔
امورداخلہ کی وزارت نے (i) 2008 میں فرقہ وارانہ یگانگت کے لئے رہنما خطوط جاری کئے (ii) ریاستی سرکاروں اور مرکزی انتطام کے علاقوں کی انتظامیہ کو وقتاً فوقتاً مناسب پیغامات اور ہدایات بھیجی گئیں(iii) ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے والی تنظیموں کی سرگرمیوں پر قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیاں نظر رکھتی ہیں اور جہاں ضروری ہوتا ہے وہاں قانونی کارروئای کی جاتی ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹارین نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
****
U.No. 2333
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1703661)
Visitor Counter : 140