صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اینٹی مائیکرو بیئل ریزسٹینس بحران

Posted On: 09 MAR 2021 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09 مارچ، 2021: حکومت ہند نے اینٹی مائیکروبیئل ریزسٹینس (اے ایم آر) کے مسئلے پر ضروری توجہ دی ہے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے اے ایم آر کی روک تھام کے لئے مختلف پہل قدمیاں شروع کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. اینٹی مائیکرو بیئل ریزسٹینس (این اے پی ۔ اے ایم آر) کی روک تھام کے لئے قومی کاروائی منصوبے  کا آغاز 19 اپریل 2017 کو کیا گیا تھا جس میں مختلف وزارتوں/ شعبوں کے  حصہ داران شریک ہوئے تھے۔
  2. اے ایم آر کی روک تھام کے لئے قومی پروگرام 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار ڈسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) اس پروگرام کے انتظام و انصرام کے فرائض انجام دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او این ای ٹی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ، صحت عامہ کی اہمیت کے سات ترجیحی بیکٹیریل پیتھوجینز  کے لئے اے ایم آر سے متعلق کوالٹی اعدادوشمار تیار کرنے کے لئے، اس پروگرام کے تحت ریاستی میڈیکل کالجوں کا قومی اے ایم آر نگرانی نیٹ ورک اور تجربہ گاہیں (این اے آر ایس ۔ این ای ٹی) قائم کی گئی ہیں۔
  • III ۔ حفظانِ صحت کے مراکز میں جنوری 2020 میں بیماری   سے متعلق، بیماری سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کے سلسلے میں قومی رہنما خطوط جاری کیے گئے۔ یہ رہنما خطوط ملک بھر میں مختلف حصہ داروں کے ساتھ ساجھا کیے گئے تاکہ یہ رہنما خطوط ملک بھر میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں میں ، تربیتی ماڈیولز میں بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکیں ۔
  • IV ۔ اس پروگرام کے تحت، این سی ڈی سی نے 25 ریاستوں میں 30 ریاستی میڈیکل کالجوں کی تجربہ گاہوں کے نیٹ ورک کے توسط سے اے ایم آر نگرانی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس نیٹ ورک کی ملک بھر میں مرحلہ وار طریقے  سے توسیع ہوئی ہے۔
  1. انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ملک بھر میں تیسری سطح کے حفظانِ صحت مراکز (عوامی اور نجی دونوں) میں موجود 20 تجربہ گاہوں کے دیگر اے ایم آر نگرانی نیٹ ورک کا انتظام کیا۔
  • VI ۔ اینٹی مائیکروبیئل اسٹیورڈشپ (اے ایم ایس پی) سرگرمیاں: حفظانِ صحت خدمات فراہم کاروں کے درمیان اینٹی بائیوٹکس کے عقلی استعمال  کوفروغ دینے کی غرض سے، مشق  کرنے والے معالجین کے لئے ملک میں مختلف حفظانِ صحت مراکز میں سینیٹائیزیشن اور مختلف تربیتی  ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اینٹی بائیوٹکس کے عقلی استعمال کے لئے این سی ڈی سی کے ذریعہ تیار کیے گئے معیاری علاج سے متعلق رہنما خطوط کو ملک بھر میں معالجین کے لئے دستیاب کرایا گیا ہے۔
  1. اے ایم آر کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے، اسکولوں میں سوال و جواب کے مقابلوں، پرفیکٹ ہیلتھ میلہ میں شرکت، اور این سی ڈی سی میں پوسٹر اور سوال و جواب کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ساتھ ہی این اے آر ایس ۔ نیٹ میں شامل مقامات پر ہر سال اے ایم آر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور دیگر حصہ داران کے ذریعہ این سی ڈی سی کی ویب سائٹ پر، اے ایم آر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال سے تحفظ کے لئے، استعمال کی غرض سے آئی ای سی مواد (آڈیو/ویڈیو/ پرنٹ او ڈی میڈیا)  دستیاب کرایا گیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کی وزارت کے مطابق، بلک ڈرگ اینڈ فارمولیشن (فارماسیوٹیکل) انڈسٹریز کے لئے معیاری اخراج کے بارے میں ڈرافٹ نوٹیفکیشن 23.01.2020 کو جاری کیا گیا۔ وزارت کے مطابق، مختلف اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، ماہرین اور صنعت کی جانب سے 35 تجاویز موصول ہوئیں۔ حصہ داروں کے مشورے حاصل کیے گئے۔ اینٹی بائیوٹکس کے اثرات کو محدود کرنے، نگرانی اور ادویہ کی صنعت سے خارج ہونے والے گندے پانی کے لئے تعمیل کی توثیق اور جانچ کے پروٹوکولس کے سلسلے میں مناسب قواعد و ضوابط طے کرنے کے لئے ضروری معلومات اور تحقیق دستیاب نہیں ہے۔

وزیر مملکت (صحت  اور کنبہ بہبود)، جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-2340



(Release ID: 1703631) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Tamil