وزارات ثقافت
ثقافت کے وزیر نے ،خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، آج نئی دلی میں’ اکشے پاترا ‘ نامی آل – خواتین کی آرٹ نمائش کا افتتاح کیا
Posted On:
08 MAR 2021 8:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 مارچ2021: ثقافت اور سیاحت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ،خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہندوستان کی قومی اکیڈمی برائے آرٹ کی للت کلا اکیڈمی کی رابندر بھون گیلریز میں ، آج نئی دلی میں’ اکشے پاترا ‘ نامی آل – خواتین کی آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ اکیڈمی ثقافت کی وزارت کی ایک خودمختار تنظیم ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ’’ خواتین ،ہندوستانی آر ٹ اور کلچر کی خوبصورت محراب تیار کرنے میں کلیدی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان ششدر کرنے والے آرٹ کےشاہکاروں کودیکھ کر میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ اگر درست مواقع فراہم کئے جائیں تو خواتین جادو برپا کرسکتی ہیں۔ یہ میرے لئے انتہائی عز ت کا مقام ہے کہ مجھے اس موقع پر شرکت کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے اور میں ملک کی تمام خواتین کا قوم کی پیش رفت اور ترقی میں ان کی شرکت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ‘‘ جناب پٹیل نے ، ہندوستان اور دنیا بھر سے تمام خواتین آرٹسٹوں کو اس موقع کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے للت کلااکیڈمی کو مبارکباد دی ،جس نے خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جہاں وہ اپنے شاہکاروں کی نمائش کررہی ہیں ، جو انہوں نے جذبات اور اپنی زندگی کی کہانیوں کے ساتھ بنائے ہیں۔
یہ نمائش 20 مارچ تک جاری رہے گی اور اس میں 12 ممالک سے زیادہ کے 250 آرٹ کے شاہکار نظر آئیں گے ، جن میں اُن 29 انتہائی قابل خواتین آرٹسٹوں کےذریعہ بنائے گئے شاہکار بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران گرھی اسٹوڈیوز کے آل خواتین قومی آر ٹ کیمپ میں شرکت کی تھی۔
افتتاحی تقریب کے دوران ، عمائدین کا استقبال پیڑ پودوں کے ساتھ کیا گیا ،جس کا مقصد حیاتیاتی - بیداری کی علامت پیش کرنا اوراس موقع کی تقریب منانا ہے۔ بعد میں انہوں نے ناظرین سے خطاب کیا اور ہندوستانی آرٹ کلچر اور اس میں خواتین کے کردار کے لئے اپنےانتہائی پیار اور ان کے تئیں عزت کا اظہار کیا۔
کثیر سمتی آرٹ شو میں ،جو کہ سینئیر ، نوجوان اور آرٹ کے سیکھنے والوں کے شاہکاروں کی نمائش کررہا ہے ، ہندوستانی اور بین الاقوامی ، دونوں شراکتدار ہیں، کیونکہ یہ قبل ہم عصری ، قبائلی ،بین الاقوامی اور اوانٹے گریڈ کی آر ٹ پریکٹس کو عالمی پیمانے پر سامنے لاتا ہے، جو کہ قدر ت کے بہت سے چہرے اور پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔
’اکشے پاترا ‘ ایک ایسا مسلسل وسیلہ ہے ، جو سب کو ،ہم عصر خواتین کے کردار کی عکاسی کرتے ہوئے، اسے اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے فراہم کار کے طور پر پیش کرتا ہے۔ نمائش کے لئے تصاویر میں زندگی کی خوشی اور غمو ں کے ذریعہ ،جذبات کا آرٹ کے توسط سے ،اظہار کیا گیا ہے۔ ان عظیم فنکاروں نے دل کو چھولینے والے اپنے آرٹ کےشاہکاروں کے ذریعہ اقتدار اور تنزلی ، قبول کرنے کی سہولت اور تردید کرنے کی چبھن پر سوال بھی کھڑے کئے ہیں ، جو انہوں نے اپنے شاہکاروں میں اپنے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے نمائندگی کرکے واضح کئے ہیں۔
افتتاح کے ساتھ ساتھ للت کلااکیڈمی نے محترمہ سیالی کلکرنی کے ذریعہ وضع کردہ کروناسلام بھی پیش کیا، جس میں انہوں نے ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ کووڈ کے پیش پیش رہنے والے عملے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے للت کلا اکیڈمی کےصدر نشین ڈاکٹر اتم پچرنے ، نے کہا ’’ میں اپنےان تمام عظیم آرٹسٹوں کو مبارکباددیتا ہوں ، جو اس تقریب کا حصہ رہے اور جنہوں نے کینوس پر اپنی کاوشوں کے ذریعہ اُن حقائق کو رنگوں کے ذریعہ پیش کیا ہے ، جو اکثر ہمارے دلو ں کی گہرائیوں کے غار میں دفن پڑے رہتے ہیں۔
پدم شری بابا یوگیندرا جی نے بھیڑ سے یہ حیرت انگیز لائنیں کہتے ہوئے خطاب کیا ’’ خواتین پہلے ہی بہت مضبوط اور اہل ہیں۔ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ کوئی ان کی اہمیت کوسمجھے ۔ میرا سمجھنا ہے کہ ہماری قوم قابل خواتین کی بہتات پرمبنی ہے۔انہیں حمایت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ خواتین تخیلی طاقت کی ایک نئی سطح پرہیں ۔ وہ ان مختلف شعبوں کی پہلےسے ہی آرٹسٹ ہیں ، جس میں وہ کام کرتی ہیں۔‘‘بعد میں اس موقع راجستھان سے مقبول حکایات ،عقائدورسومات کا سلسلہ چلا ،جس میں ان تمام خواتین آرٹسٹوں نے حصہ لیا ، جنہوں نے للت کلااکیڈمی کے ذریعہ منعقدہ بین الاقوامی خواتین کے دن 2021 کے موقع پر، ورکشاپ میں شرکت کی تھی۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U- 2311
(Release ID: 1703472)
Visitor Counter : 118