وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر
طالبات کے ساتھ گفتگو کی
طلبہ کو این ای پی 2020 کا برانڈ امبیسڈر بننا چاہئے: جناب پوکھریال
وزیر تعلیم نے جے این وی، لیہہ کی پدما انگمو کو خوشیوں کی برانڈ امبیسڈر قرار دیا
Posted On:
08 MAR 2021 8:05PM by PIB Delhi
نئی دلی، 08؍ مار چ، مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر طالبات کے ساتھ ورچوول طریقے سے گفتگو کی۔ ملک بھر کے مختلف اسکولوں کی چھٹی سے 12ویں جماعت تک کی چنندہ طالبا ت نے اس میں شرکت کی اور خواتین کو تفویض اختیارات اور ملک کی تعمیر میں خواتین کے رول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
دہرادون کے کیندریہ ودیالیہ کی گارگی، گوہاٹی کے گروکل گرامر اسکول کی آرادھنا برووا، مہسانا کے جے این وی کی دھرو پٹیل، رائے پور میں ہولی ہرٹس ایجوکیشنل اکیڈمی کی ناکیہ ملک، کوچی میں بحریہ کے اڈے پر کندریہ ودیالیہ -2 کی آریہ منوج اور جے این وی، لیہہ کی پدما انگمو نے اپنی زندگی کے مقصد ، ملک کے لئے اپنے ویژن اور ان طریقوں کے بارے میں بتایا کہ کس طرح وہ اپنے ملک کی ترقی کے لئے تعاون کریں گی ۔
طالبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں، تو صرف ایک شخص کو تعلیم دیتے ہیں، لیکن اگر آپ ایک خاتون کو تعلیم دیتے ہیں، تو ایک قوم کوتعلیم دیتے ہیں۔ تعلیم ہر ایک کی انفرادی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے اور جب لڑکیاں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں، تو ملک بااختیار بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ طلبہ کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا برانڈ امبیسڈر بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی خواتین کو بااختیار بنائے گی اور انہیں آگے آر کر قیادت کرنے کے قابل بنائے گی۔
اس موقع پر جناب پوکھریال نے لیہہ کے جواہر نوودیہ ودیالیہ کی پدما انگمو کو خوشیوں کی برانڈ امبیسڈر قرار دیا۔ ملک کی خدمت کے لئے اپنے خوابوں اور امنگوں کے اظہار پر طالبات کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان ذہن دنیا کا سامنا کرنے اور اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اسے ایک بہتر مقام بنانے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید زور دے کر کہاکہ آج کا نوجوان کل کا مستقبل ہے۔
مرکزی وزیر نے آتم نربھر بننے کی امنگ رکھنے کےلئے تمام نوجوان لڑکیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تمام نوجوان لڑکیاں ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی۔
اس موقع پر سی بی ایس ای سے الحاق شدہ اسکولوں کے ذریعے 3 گرافک ناول کو بھی وزیر تعلیم نے جاری کیا۔یہ ناول تیسری سے 12ویں کلاس تک کے این سی ای آر ٹی کے نصاب پر مبنی ہیں اور انہیں طلبہ میں 21ویں صدی کی ہنرمندی کو فروغ دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
*************
( ش ح ۔وا۔ ک ا)
U. No. 2307
(Release ID: 1703453)
Visitor Counter : 124