ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بین الاقوامی یوم خواتین پر وزیر ماحولیات نے محکمہ جنگلات کی خاتون افسران پر ای-بُک لانچ کی


ہنرمندی کے علاوہ، خاتون افسران  اور عملے  نے سروس کے تئیں  ہمدردی، ایمانداری اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 08 MAR 2021 8:15PM by PIB Delhi

انڈین فاریسٹ سروس کی 250 سے زیادہ خاتون آفیسرز اور تقریباً 5000خاتون فرنٹ لائن کارکنوں کی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ماحولیات جناب پرکاش جاوڈیکر نے خاتون فاریسٹ آفیسرز اور صف اول کے عملے  میں خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافے پر خوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون افسران کے ساتھ ساتھ زیریں رینک کی خاتون کارکنان میں زبردست صلاحیت موجودہے۔ وہ اہلیت اور مطلوب ہنرمندی کے ساتھ ساتھ مؤثر بات چیت، ایمانداری اور خدمات کے تئیں دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دے رہی ہیں۔

 

جناب جاوڈیکر نے اِس ورچوول تقریب میں  ‘دا گرین کوینس آف انڈیا – اے نیشنز پرائڈ’ نامی  ایک ای-بُک  کا بھی اجرا کیا، جومخصوص معاملات کے مطالعہ، بہترین طریقہ کار  اور زندگی کے تجربات پر ایک مجموعہ ہے، جسے خاتون افسران نے خود ہی مرتب کیا ہے اور اسے حقیقی طور پر ایک اجتماعی تخلیق کہا جا سکتا ہے۔ جناب جاوڈیکر نے امیدظاہر کی کہ یہ ای-بُک نوجوان نسل   کو ترغیب دینے اورمزید تحریک دینے میں مدد کرے گی اور ملک بھر کی نوجوان خواتین کو بھی تحریک بخشے گی، جو ایک فاریسٹ افسر کے طور پر  فطرت کے ساتھ رہنے اور کام کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

 

خاتون آئی ایف ایس آفیسرز،  جنگلات کے سبھی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ یہ کتاب انڈین فاریسٹ سروس کی خاتون افسران کے چھوٹے، لیکن مضبوط کاڈر اور ان کی وسیع تر ہنرمندی کے لئے اعزاز ہے، جسے  انہوں نے اس کتاب کے مرتب کرنے میں اُجاگر کیا ہے۔

 

اُس وقت سے جبکہ 1865 میں امپیریل فاریسٹ سروس قائم کی گئی تھی، انڈین فاریسٹ سروس کی کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ اس میں ایک سب سے اہم کامیابی 1980 میں پہلی مرتبہ 3 خاتون افسران کی شمولیت ہے۔  اس وقت سے آئی ایف ایس افسران میں خواتین کاڈر کی تعداد بڑھتی رہی ہے اور آج  250 سے زیادہ خواتین افسران اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

 

خواتین افسران کی کارکردگی مثالی کارکردگی ہے، کیونکہ انہیں اپنی جسمانی ساخت کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے  مردوں کے غلبے والی فاریسٹ سروس میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 2304



(Release ID: 1703451) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi