بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

اُدیم رجسٹریشن کو مزید آسان بنایا گیا


اُدیم پورٹل ایک بڑی کامیابی ہے، جس پر صنعت کاروں کے رجسٹریشن کی تعداد 25 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے

Posted On: 08 MAR 2021 7:31PM by PIB Delhi

ویسے تو نئے اُدیم رجسٹریشن پورٹل  (https://udyamregistration.gov.in) کو لے کر  متعلقین  کے درمیان  زبردست جوش ہے اور ان کا مثبت  رد عمل مل رہا ہے، اس کے باوجود حکومت نے  اس پورٹل پر  صنعت کاروں کے رجسٹریشن کو مزید آسان بنانے کا کام  کیا۔ اس پورٹل کا مقصد  ایم ایس ایم ای  کے تحت  رجسٹریشن  کرنے والے  صنعت کاروں کو  سنگل پیج رجسٹریشن، کم وقت میں رجسٹریشن اور  رجسٹریشن کا آسان عمل جیسی سہولتیں  فراہم کرنا ہے۔

26 جون 2020  کے نوٹیفکیشن میں دی گئی تعریف  اور تفصیلات کے مطابق  یکم اپریل 2021 سے  ادیم رجسٹریشن پورٹل پر  رجسٹریشن کے لئے جی ایس ٹی نمبر  مختلف لازمی  شرائط میں سے  ایک شرط ہوگی۔ حالانکہ مختلف ایم ایس ایم ای  تنظیموں کی طرف سے  کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جس میں کہا گیا تھا کہ جی ایس ٹی نمبر کو لازمی بنانے سے ادیم پورٹل پر  رجسٹریشن کا عمل  متاثر ہو رہا ہے کیونکہ  کئی  صنعت ایسے بھی ہیں جنہیں جی ایس ٹی   قانون / نوٹیفکیشن کے مطابق  جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی لازمی شرط سے  چھوٹ حاصل ہے۔ کچھ  متعینہ حد تک کی  کل آمدنی کمانے والے  ایم ایس ایم ای کو  جی ایس ٹی قانون کے تحت  رجسٹریشن سے  چھوٹ دی جاسکتی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی گئی اور ایم ایس ایم ای وزارت کے ذریعے  5 مارچ 2021  کو  ایک نوٹیفکیشن  جاری کرکے جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے سے  چھوٹ  حاصل صنعت کاروں کے مفاد میں  ادیم رجسٹریشن پورٹل پر رجسٹریشن کے لئے  ضروری جی ایس ٹی نمبر کی شرط  کو  ختم کیا گیا ہے۔

آسانی ، مقصدیت  اور شفافیت کے علاوہ  یوزر فرینڈلی  انٹر فیس کے معاملے میں متعلقین  کی طرف سے بڑی تعداد میں رد عمل کے ساتھ  ادیم رجسٹریشن پورٹل  وزارت کی ایک بڑی کامیابی بن گیا ہے۔ 5 مارچ 2021  (شام 6 بج کر 53  منٹ تک) ادیم رجسٹریشن پورٹل پر صنعت کاروں کے رجسٹریشن کی تعداد  2520341 پہنچ گئی ہے۔

ادیم پورٹل کے ذریعے  صنعت کاروں کو فراہم کی جارہی یہ سہولت  ہنر مند کاریگروں اور دست کاروں، غیر روایتی  / غیر منظم شعبہ کی دیگر صنعتوں سمیت  مختلف چھوٹی  صنعتوں کو  آسانی سے رجسٹریشن کروانے میں  مدد کرے گا۔ ادیم پورٹل پر  اپنی صنعت کا رجسٹریشن کرانے کے لئے پروپرائٹر اپنے پین نمبر کا استعمال کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔     ق ت۔  ق ر )

U.NO. 2300

 



(Release ID: 1703434) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Marathi , Hindi