پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ہندوستان میں پی این جی کے 72 لاکھ سے زیادہ گھریلو کنکشن
Posted On:
08 MAR 2021 6:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 09 مارچ / حکومت ، ملک میں سی جی ڈی سیکٹر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، جس میں گھریلو قدرتی گیس کو کسی قسم کی کمی نہ کئے جانے کے زمرے میں اعلیٰ ترین ترجیح کے طور پر سی جی ڈی سیکٹر کو فراہم کرنا شامل ہے ۔ پی این جی آر بی کے ذریعہ 31 دسمبر ، 2020 ء کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گھریلو پی این جی کنکشن کی تعداد تقریباً 72.47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ سی جی ڈی نیٹ ورک اور ملک میں پی این جی کنکشن میں اضافے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ میٹنگوں سمیت مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف وزارتوں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سی این جی / پی این جی کے استعمال میں اضافے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ، جن میں چند یہ ہیں:
- محنت اور روزگار کی وزارت نے سی جی ڈی پروجیکٹوں کو عوامی افادیت کی حیثیت کے پروجیکٹ قرار دیا ہے ۔
- وزارتِ دفاع نے اپنے رہائشی علاقوں / یونٹوں میں پی این جی کے استعمال سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔
- سرکاری کمپنیوں کے محکمے نے اپنے رہائشی کمپلیکس میں پی این جی کی فراہمی کے لئے زور دیا ہے ۔
- ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے سی پی ڈبلیو ڈی اور این بی سی سی کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری رہائشی علاقوں میں پی این جی لگائی جائے ۔
- صنعت اور گھریلو تجارت کے فروغ کے محکمے نے او ایم سی کے موجودہ خردہ یونٹوں میں سی این جی کی فراہمی کے لئے 2018 ء کے ضابطوں میں ترمیم کی ہے ۔
پی این جی آر بی نے پچھلے 2 سال کے دوران مکانوں میں پی این جی فراہم کرنے کے لئے 22 پرائیویٹ آپریٹروں کو اختیار دیا ہے ۔ 31 دسمبر ، 2020 ء تک تقریباً 55000 گھریلو پی این جی کنکشن اور تقریباً 260 سی این جی اسٹیشن قائم کئے جا چکے ہیں ۔
آئی جی ایل نے بتایا ہے کہ وہ این سی ٹی دلّی سمیت اپنے تمام جی اے میں تمام گھروں میں پی این جی فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور صرف انہیں گھروں میں کنکشن نہیں دیئے جا رہے ہیں ، جہاں تحفظ کے پیش نظر ، یہ تکنیکی طور پر قابل عمل نہیں ہے ۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا ریگولیٹری بورڈ ( پی این جی آر بی ) ، پی این جی آر بی ایکٹ – 2006 کے مطابق جغرافیائی علاقوں ( جی اے ) میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن ( سی جی ڈی ) نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے اکائیوں کا مجاز بنانے کا اختیار رکھتا ہے ۔ اب تک پورے ملک میں 232 جی اے کو سی جی ڈی کے فروغ کا اختیار دیا گیا ہے ، جس میں ملک کی 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 400 سے زیادہ اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر نے یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2285
(Release ID: 1703427)
Visitor Counter : 57