نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے اشتراک سے پورے ہندوستان میں 500 اکیڈمیوں کی درجہ بندی کرنے اور ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: شری کرن ریجیجو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2021 6:26PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا اسکیم کے متوازی ”اسٹیٹ لیول کھیلو انڈیا سنٹر“ کے تحت، اس وزارت نے پورے ہندوستان میں 1000 کھیلو انڈیا سنٹرز (KICs) (ہر ایک ضلع میں ایک یا دو KICs) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک 60 اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) توسیعی مراکز سمیت، 106 کھیلو انڈیا سنٹرز کو منظوری مل چکی ہے۔ اس کا مقصد نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا اور ماضی کے چیمپیئن کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم میں ہر ڈسپلن میں مسلسل گرانٹ کے طور پر سالانہ 5.00 لاکھ روپے اور ایک بار غیر مسلسل گرانٹ کے طور پر 5.00 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، کھیلوں کے 21 شعبوں میں اب تک 2947 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے اشتراک سے پورے ہندوستان میں 500 اکیڈمیوں کی درجہ بندی کرنے اور ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ہر ریاست میں 1000 کھیلو انڈیا اسمال سنٹرز اور ایک کھیلو انڈیا اسٹیٹ سنٹر آف ایکسیلنس کے علاوہ ہے۔ اس وقت کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 232 منظور شدہ اکیڈمیوں (76 ایس اے آئی اور 156 غیر ایس اے آئی) کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں منتخب ایتھلیٹوں کی تربیت کے لیے 102 نجی اکیڈمیاں (غیر ایس اے آئی) شامل ہیں۔ کھیلو انڈیا سکیم کے تحت کھلاڑیوں کے اندراج کی بنیاد پر غیر ایس اے آئی تسلیم شدہ اکیڈمیوں کو مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد کھیلوں کے مختلف شعبوں میں عمدگی حاصل کرنے کے لیے ہونہار کھلاڑیوں کو تربیت دینا اور انھیں پروان چڑھانا ہے۔ اولمپکس 2028 سمیت، بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بہتر میڈل ٹیلی کے ساتھ عمدگی حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی تیاری ایک جاری عمل ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کئی اسکیموں کو بہتر بنا رہے ہیں جیسے کہ کھیلو انڈیا اسکیم، قومی کھیلوں کے فیڈریشن (NSFs) کو امداد فراہم کرنے کی اسکیم، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس)، ایس اے آئی کی اسپورٹس پروموشنل اسکیمیں، جس کا مقصد ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ تمغے جیتنے کے ارادے سے اولمپکس سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیےٹیلنٹ پول کو وسیع کرنا اور شناخت شدہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کرنا ہے۔
یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت شری کرن ریجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 2292
(ریلیز آئی ڈی: 1703397)
وزیٹر کاؤنٹر : 139