وزارت خزانہ

مرکزی حکومت کی طرف سے وصول کیے گئے مرکزی ٹیکسوں کی تفصیلات

Posted On: 08 MAR 2021 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 مارچ، 2021/ اکیلے مرکزی حکومت کی طرف سے وصول کیے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے خزانے اور کارپوریٹ امور کے  مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں مندرجہ ذیل بیان دیا:

براہ راست ٹیکسیز

کاورپوریشن ٹیکس، انکم ٹیکس، آمدنی و اخراجات میں دیگر ٹیکسیز، دولت ٹیکس، سکیورٹی  لین دین ٹیکس اور دیگر ٹیکس اور اشیاء و خدمات پر محصول۔

بالواسطہ ٹیکسیز

مرکزی جی ایس ٹی ، پیٹرولیم مصنوعات و تمباکو پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم محصولات ۔ ان میں سے  جی ایس ٹی اور کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ مصنوعات پر محصول اور مرکزی ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی صرف مرکزی حکومت نے کی۔ البتہ جی ایس ٹی کے تحت مرکز اور ریاستوں دنوں کے پاس محصول لینے اور ٹیکس وصولی کے اختیارات دونوں کے پاس ایک ساتھ موجود ہیں۔  

وزیر موصوف نے  مرکزی ٹیکسوں کے لیے ٹیکس کے اعتبار سے نشانہ دیا  جنہیں 1 اپریل 2020 سے 31  مارچ 2021 تک وصول کیا جانا ہے، جو مندرجہ ذیل ہے :

 

براہ راست ٹیکسیز (کروڑ روپے میں)

بڑا مد

نظر ثانی شدہ نشانہ

کارپوریشن ٹیکس

4,46,000

آمدنی پر ٹیکسیز

4,47,000

سکیورٹی لین دین ٹیکس

12,000

بالواسطہ ٹیکسیز (کروڑ روپے میں

بڑا مد

نظر ثانی شدہ تخمینہ

کسٹم ڈیوٹی

1,12,000

مرکزی ایکسائز ڈیوٹی

3,61,000

سروس ٹیکس (بقایہ جات)

1,400

سی جی ایس ٹی ، آئی جی ایس ٹی اور معاوضہ جاتی محصول سمیت اشیا اور خدمات ٹیکس

5,15,100

 

 

وزیر موصوف نے ان مرکزی ٹیکسوں کی تفصیلات بھی بتائیں جو 31 دسمبر 2020 تک وصول کی گئی ہیں (مالی 21-2020 کے لیے) جو مندرجہ ذیل ہیں :

 

تفصیلات

اصل حصولی ( کروڑ روپے میں)

براہ راست ٹیکسز

6,20,529.14

بالواسطہ ٹیکسیز

7,12,231.78

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

08.03.2021

U –2289



(Release ID: 1703386) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Punjabi