وزارتِ تعلیم
تعلیمِ اساتذہ کی قومی کونسل کے ذریعے اساتذہ کی تعلیم کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات
Posted On:
08 MAR 2021 6:33PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 مارچ / عالمی وباء کے دوران ملک میں تعلیمِ اساتذہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے تعلیمِ اساتذہ کی قومی کونسل ( این سی ٹی ای ) نے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں :
- تعلیمِ اساتذہ کے تمام اداروں ( ٹی ای آئی ) کو کووڈ – 19 وباء سے نمٹنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ۔
- طلباء / ٹیچر کو مفت تعلیم فراہم کرنے والوں کے لئے اور دیگر تمام فریقوں کے لئے مناسب استعمال کے لئے ماہرین کی کمیٹی نے اوپن ایجوکیشن ریسورس ( او ای آر ) تیار کئے اور انہیں این سی ٹی ای پر اَپ لوڈ کیا گیا ۔
- ملک میں تعلیمِ اساتذہ کے لئے کام کرنے والے دیگر اداروں کے ذریعے تیار کردہ اوپن ایجوکیشن ریسورس ( او ای آر ) کے لئے ویب لنک کو ہائپر لنک سے جوڑا گیا تاکہ فیض حاصل کرنے والے تدریسی / آموزشی وسائل کو این سی ٹی ای کی ویب سائٹ (www.ncte.gov.in) پر حاصل کر سکیں ۔
- اساتذہ کے تعلیمی اداروں ( ٹی آئی او ) کو ٹیچر ایجوکیشن کے سیکٹر کے لئے نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) کی سفارشات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ، جس پر ویبینار کی سیریز منعقد کی گئی ہے ۔
- تدریسی / آموزشی مواد کو ، جو اساتذہ کی تعلیم سے متعلق ہے ، این سی ٹی ای کی ویب سائٹ www.ncte.gov.in پر بھی ڈجیٹل طریقے سے دستیاب کرایا گیا ہے ۔
یہ معلومات آج مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2282
(Release ID: 1703379)
Visitor Counter : 173