کارپوریٹ امور کی وزارتت
دیوالیہ پن سے متعلق قانونی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے آئی بی سی پیشگی منصوبے کے خاکے کی سفارش کی
Posted On:
08 MAR 2021 6:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 مارچ / حکومت نے بھارت کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق بھارتی بورڈ ( آئی بی بی آئی ) کے صدر نشین ڈاکٹر ایم ایس ساہو کی صدارت میں 24 جون ، 2020 ء کو ایک حکم کے ذریعے دیوالیہ پن سے متعلق قانونی کمیٹی (آئی ایل سی ) کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس کا مقصد دیوالیہ پن سے متعلق حل کے عمل کے لئے ایک پیشگی منصوبے ( پی پی آرآئی پی) کی سفارش کرنا تھا ۔
خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں یہ بات ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
ذیلی کمیٹی نے حکومت کو حال ہی میں اپنی رپورٹ سونپی ہے ، جو آئی بی بی آئی کی ویب سائٹ (www.ibbi.gov.in ) پر دستیاب ہے ، جس میں دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق کوڈ ( آئی بی سی ) 2016 کے بنیادی ڈھانچے کے اندر ایک پیشگی منصوبے کے خاکے کی سفارش کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2278
(Release ID: 1703377)
Visitor Counter : 184