وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی کے ذریعہ لین دین کے عمل کو تقویت بہم پہنچانا – صرافہ سے متعلق


غیر مختص شدہ کھاتوں میں بینکنگ اکائیاں

Posted On: 04 MAR 2021 8:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،4مارچ 2021:  بھارت میں صرافہ بازار کی  ترقی میں سہولت  پیدا  کرنے ،  تجارتی  اور نقصان  بندی یعنی امکانی  نقصان کی  تلافی  کے طور پر  دوسرے  سودے کرنے سے متعلق  سرگرمیوں میں دلچسپی پیدا   کرنے اور بین الاقوامی صرافہ بازار ( آئی بی ای ) میں  ایک پیش روکے  طور پر خدمات انجام دینے کیلئے  غیر مختص  شدہ کھاتوں میں کام کاج کی غرض سے آئی ایف ایس سی  میں بینکنگ اکائیوں کو تقویت  بہم پہنچانے  کے مقصد  سے ایک نظام  مشتہر  کیا  گیا ہے۔

مالیا تی خدمات کے  بین الاقوامی مراکز  کی  اتھارٹی  ( بینکنگ) سے متعلق ضابطوں مجر یہ  2020 کے تحت درج ذیل  سرگرمیوں کی اجازت  دی گئی ہے۔

 (ا) بینک اکائیوں کو  ضابطوں کی شق (3)  13 کے تحت تجارتی سرگرمیاں  انجام دینے کی غرض سے غیر مختص شدہ  کھاتے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اس قسم کی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے    بینک اکائیاں ، ضابطوں کی شق  (11)  کے تحت اپنے گاہکوں کے ذریعہ  کھاتے  کھولنے  کی اجازت  دے سکتی ہے۔

 (ب) بینک اکائیوں کو ضابطوں کی شق  (6) 13 کے تحت غیر مختص شدہ کھاتوں کے ذریعہ  ڈیری ویٹیو لین دین میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔ تمام بینک اکائیوں ( آئی  بی یو / ایف بی یو)  کو ، جوکھم سے متعلق  بندوبست  کے   نظام اور انکشافات  سے مشروط  ، سونے ( ایکس اے یو) اور چاندی   ( ایکس اے بی )  میں غیر مختص شدہ  کھاتے  کھولنے کی اجازت ہے۔

تجارت ، امکانی نقصان کی تلافی کے طور پر دوسرے سودے کرنے اور  سونے چاندی کے مادی  شکل میں مبادلہ کے مقصد سے غیر مختص شدہ  کھاتوں  میں کام کاج کرنے کے لئے  آئی ایف ایس سی  میں بینک اکائیوں کو تقویت بہم پہنچانے  کے لئے ایک  نظام ، درج ذیل مقاصد  کے ساتھ مشتہرکیا جا رہا ہے ۔

· بینکنگ اکائیوں کے ان متوقع گاہکوں کے  جوکھم میں  کمی کرنا جو ،سونے یا چاندی میں خرید و فروخت یا  انہیں  اپنے    پاس رکھنےیا صرافہ میں تجارت یا صرافہ کی خرید اری کی صورت میں  امکانی  نقصان  کی تلافی کے طور پر دوسرے سودے کر سکتے ہیں ۔

  • سونے کو اثاثہ کی ایک قسم کی حیثیت سے  مالیاتی شکل  دینے  کے عمل میں مدد کرنا۔
  •  تقویت بہم پہنچانے سے متعلق درج بالا نظام کی بدولت ،سونے اور چاندی کی تجارت، امکانی نقصان سے بچنے کی غرض سے دوسرے  سودے کرنے  ، اور سونے چاندی کے مادی شکل میں مبادلے کے عمل کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

·  تفصیلی  نظام یو آر ایل پر آئی ایف ایس سی اے  ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


 

***************

)ش ح ۔ ع م۔ر ب)

U-2263

 

 



(Release ID: 1703218) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi