کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

’’جن اوشدھی دوس ہفتہ 2021‘‘کے پانچویں دن بزرگ شہریوں کو بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی گئی


’’جن اوشدھی دوس ہفتہ 2021‘‘ کا انعقاد یکم مارچ سے7 مارچ کے درمیان کیا جارہا ہے

Posted On: 05 MAR 2021 5:30PM by PIB Delhi

جن اوشدھی دوس ہفتہ 2021 کے تحت آج کے پروگرام کا موضوع تھا ’ جن اوشدھی کا ساتھ‘۔ بی پی پی آئی ٹیم ،جن اوشدھی متر اور جن اوشدھی کیندر کے مالکوں نے سماج میں بزرگ شہریوں کے گھر گھر جاکر انہیں 7400 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں پر سستی قیمتوں پر دستیاب جنرک دواؤں کے بارے میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے انہیں بیدار کیا۔بزرگ شہریوں کو خاص طور سے ان کیلئے شروع کی گئی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا گیا جس میں بزرگوں کیلئے ڈائپر ،گھر پر شوگر کی جانچ کیلئے جن اوشدھی گلو کو میٹر ،قدرتی طور پر میٹھی اشیا جن اوشدھی مدرک ، جن اوشدھی پروٹین ، جن اوشدھی پوشن سمیت کئی مصنوعات شامل ہیں جو بازار میں فروخت ہونے والی اس قسم کی مصنوعات کے مقابلے جن اوشدھی کیندروں پر بے حد سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

آج منعقد کی گئی مہم کا بنیادی مقصد بزرگ شہریوں کو اس بارے میں بیدار کیا جانا تھا کہ کس قسم کی دواؤ ں پرہر مہینے ہونے والے اپنے خرچوں کو وہ کم کرسکتے ہیں۔ان جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق مختلف دواؤ ں کے بارے میں بھی انہیں جانکاری دی گئی جن کا استعمال بزرگ شہریوں کے ذریعہ اکثر کیا جاتا ہے۔اس پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ مفت چیک اپ قائم کا انعقاد کیا گیا اور دوائیں تقسیم کی گئیں۔

جن اوشدھی دوس  ہفتہ 2021 کا انعقاد ملک بھر کے 7400 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کے توسط سے کیا جارہا ہے۔اس ہفتہ کے تحت جن اوشدھی کیندروں کے مالک مختلف سرگرمیاں منعقد کررہے ہیں جس میں صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری سے جڑی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

اس پروگرام کی شروعات یکم مار چ2021 کو مفت میڈیکل چیک اپ قائم کے انعقاد کے ساتھ ہوئی تھی ،جس میں بلڈ پریشر کی جانچ ،شوگر کی سطح کی جانچ،ڈاکٹروں سے مفت صلاح و مشورہ ، مفت میں دواؤں کی تقسیم وغیرہ کی گئی۔اگلے دن کے پروگرام میں جن اوشدھی مذاکرے کا انقعاد کیا گیا۔تیسرے دن کے پروگرام کا موضوع تھا’ٹیچ دیم ینگ‘اور اس کے تحت جن اوشدھی ٹیموں نے اسکولوں ،کالجوں ،فارمیسی کالجوں سمیت مختلف اداروں میں جاکر طلبا سے بات چیت کی گئی۔جن اوشدھی ہفتہ کے چوتھے دن منعقد پی ایم بی جے کے کیمپو میں خواتین کو سینٹری پیڈ کے استعمال کے بارے میں بیدار کیا گیا ۔اس پروگرام کے تحت ملک کے 2000 سے زیادہ مقامات پر ایک لاکھ سے زیادہ سوودھا سینٹری پیکٹ مفت تقسیم کئے گئے ۔

*******

ش ح- ق ت- م ش

 (UN: 2258)



(Release ID: 1703148) Visitor Counter : 186


Read this release in: Punjabi , Hindi , English