محنت اور روزگار کی وزارت

نائب صدر نے 7 مارچ 2021 کو منعقدہ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج فرید آباد کے پہلے گریجویشن ڈے کے موقع پر خطاب کیا


شری نائیڈو نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سےمریضوں خاص طور پر غریبوں اور مظلوموں کے ساتھہمدردی، اپنائیت کا رویہ اپنانے کو کہا

نائب صدر نے ملک میں ہندوستان کا سب سے بڑا سوشل سیکیورٹی پروگرام چلانے کے لیے ای ایس آئی سی کی تعریف کی

مرکزی وزیر محنت نے کہا کہ محنت اور روزگار کی وزارت محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے

Posted On: 07 MAR 2021 6:45PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال، فرید آباد، ہریانہ کے پہلے گریجویشن ڈے کی تقریب 07.03.2021 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ ہندوستان کے نائب صدر، شری ایم وینکیانائیڈو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شری سنتوش کمار گنگوار، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے محنت و روزگار، حکومت ہند نے تقریب کی صدارت کی۔

 

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں شری اپوروا چندرا، آئی اے ایس، سکریٹری، وزارت محنت و روزگار، حکومت ہند، محترمہ انورادھا پرساد، آئی ڈی اے ایس، اڈیشنل سکریٹری، محنت و روزگار، حکومت ہند اور ڈائرکٹر جنرل، ای ایس آئی سی،  ڈاکٹر اسیم داس، ڈین، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال، فریدآباد وزارت محنت و روزگار اور ای ایس آئی سی کے افسران شامل تھے۔

ایک طالب علم کی زندگی میں گریجویشن ڈے کی تقریب کو یادگار دن قرار دیتے ہوئے، شری نائیڈو نے تمام 91 فارغ التحصیل ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے بیچ کے سرکردہ طلبا کو بھی مبارک باد پیش کی۔ فارغ التحصیل طلبا سے اپنے خطاب میں، انھوں نے ہمارے شاندار ماضی کی تعلیمات کا ذکر کیا جو ہیں اشتراک کرنا اور دیکھ بھال کرنا، خواتین کو مساوی مواقع اور احترام دینا، وغیرہ۔ انھوں نے ڈاکٹروں سے مزید کہا کہ مریضوں کا علاج کرتے وقت وہ اقدار اور اخلاقیات کو مقدم رکھیں۔ انھوں نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے مریضوں خاص طور پر غریبوں اور مظلوموں کے ساتھ ہمدردی، اپنائیت کا رویہ اپنانے کی بات بھی کہی۔

انھوں نے دیہی علاقوں وبائی مرض کے خلاف جنگ کے لیے ڈاکٹروں سے لے کر نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور صفائی ورکرز، ٹیکنیشنز اور آشا کارکنوں سے لے کر پوری طبی برادری کی خدمات کو سراہا۔ شری نائیڈو نے پی پی ای کٹس، سرجیکل دستانے، چہرے کے ماسک، وینٹیلیٹر اور ویکسین جیسی ضروری اشیا کی تیاری میں ہندوستانی صنعت کی بھی تعریف کی۔

 

نائب صدر نے ملک کی تقریباً 10 فیصد آبادی پر محیط ہندوستان کے سب سے بڑے سوشل سیکیورٹی پروگرام کو چلانے پر ای ایس آئی سی کی تعریف کی۔ تاہم، انھوں نے بہتر صارف تجربہ، شکایات کے ازالہ، اور صحت کے بہتر نتائج کو یقینی بنانے کے لیے بہتری کی گنجائش پر بھی روشنی ڈالی اور ای ایس آئی سی میں اہم اصلاحات شروع کرنے کے لیے وزارت محنت و روز گار کی تعریف کی تاکہ ہر کارکن کی حفاظت، سلامتی اور صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنے خطاب میں، شری سنتوش کمار گنگوار، وزیر محنت و روزگار (آزاد چارج)، حکومت ہند نے محنت اور روزگار کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے اٹھائے جانے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ محنت کشوں کی حالت میں بہتری لانے کے لیے مزدوری کے لیے 04 کوڈ نافذ کیے گئے ہیں۔ کارکنوں اور آجروں دونوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے، مرکزی حکومت نےآتمنربھربھارت روزگاریوجنا (اے بی آر وائی) شروع کی ہے

انھوں نے نہ صرف کارکنوں بلکہ عوام الناس کے لیے بھی، کووڈ-19 وبا کے دوران ای ایس آئی سی کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وبائی مرض سے متاثرہ مزدوروں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے اٹل بیمتویکتی کلیان یوجنا شروع کی گئی ہے۔

انھوں نے فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد پیش کی اور کوڈ-19 وبائی مرض کے دوران ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران انھوں نے کامیاب ہونے والے طلبا کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

محنت و روزگار حکومت ہند کے سکریٹری، شری اپوروا چندرا نے اپنے خطاب کے دوران، منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں ملک میں افرادی قوت کے مفادات کا تحفظ کرنے، ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور انھیں سوشل سیکورٹی فراہم کرنے کے ذریعہ افرادی قوت کی عزت و وقار کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بِہٹا (پٹنہ) اور الور (راجستھان) میں مزید 02 ای ایس آئی سی میڈیکل کالج جلد فعال ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے ای ایس آئی سی کی خدمات کی فراہمی کے طریقہ کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

محترمہ انورادھا پرساد، ڈائرکٹر جنرل ای ایس آئی سی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں معاشرے کے نچلے طبقے سے آنے والے بیمہ شدہ مزدوروں اور ان کے کنبے کے افراد کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال، فریدآباد

ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہسپتال، فرید آباد ان چھ میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے جو ای ایس آئی سی ملک بھر میں چلا رہا ہے۔ یہ 30 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے میں 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس کا کل تعمیری ایریا 18 لاکھ مربع فٹ ہے۔ میڈیکل کالج میں ایم بی بیایس کورس کے لیے سالانہ 125 داخلے لیے جاتے ہیں۔ کالج میں 100 ایم بی بیایس طلبا پر مشتمل پہلے بیچ کو سال 2015 میں داخل کیا گیا تھا۔ میڈیکل کالج جدید آلات، ایئرکنڈیشن کلاس روم، لیباریٹری وغیرہ سے آراستہ ہے۔ کالج میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کیمپس ہاسٹل اور ڈاکٹروں/ نرسوں/ عملے کے لیے رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ، کالج غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی کھیلوں کی سہولیات بھی مہیا کرتا ہے۔اس کالج میں مرکزی حکومت کے آل انڈیا کوٹہ میں 15 فیصد نشستیں، ریاستی حکومت کے لیے 50 فیصد نشستیں دی گئی ہیں۔ اور بقیہ 35 فیصد نشستیں ای ایس آئی ایکٹ کے تحت طے شدہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے بیمہ شدہ افراد کے بچوں کے لیے مخصوص ہیں۔

اس میڈیکل کالج سے وابستہ ہسپتال جدید ترین آلات اور سروسز/ سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہاں بیمہ شدہ مزدوروں اور ان پرمنحصر افراد کے لیے او پی ڈی، آئی پی ڈی، وارڈز، ایمرجنسی، تشخیصی خدمات، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور بہت کچھ ہے۔ یہ ہسپتال خصوصی طور پر ای ایس آئی اسکیم کے تحتبیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے فائدے کے لیے چلایا جاتا ہے۔ تاہم، کووڈ وبا کے دوران یہ عام لوگوں کو طبی سہولیات کی خدمات بھی مہیا کررہا ہے۔ علاج کے لیے یہاں پلازما بینک بھی قائم کیا گیا ہے۔

 

ہندوستان میں ای ایس آئی اسکیم

ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایک سرکردہ سوشل سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں معاشی تحفظ کے جامع فوائد جیسے مناسب طبی نگہداشت اور روزگار کے دوران چوٹ، بیماری، موت وغیرہ جیسی ضرورت کے وقت متعدد نقد فوائد فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایس آئی ایکٹ کے تحت، ایک ماہ میں 21,000روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین صحت انشورنس کور اور دیگر فوائد کے حقدار ہیں۔ یہ ایکٹ اب پورے ملک میں 12.36 لاکھ فیکٹریوں اور اداروں پر لاگو ہوتا ہے، جس سے تقریباً 3.41 کروڑ مزدور خاندانوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس وقت تک، ای ایس آئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل آبادی 13.24 کروڑ سے زیادہ ہے۔ 1952میں اپنے قیام کے بعد سے، اب تک، ای ایس آئیکارپوریشن نے 159 اسپتال، 1502/308 ڈسپنسری/ آئی ایس ایم یونٹ، 559/185برانچ/ پے آفس، 49 ڈسپنسریوں معبرانچ دفاتر اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر قائم کیے ہیں۔ ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے، ای ایس آئی سی نے میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بھی قدم رکھا۔ اس وقت، ای ایس آئی سی ملک بھر میں 06 میڈیکل کالجز، 06 PGIMSRs ، 02 ڈینٹل کالج اور 02 نرسنگ کالج چلا رہا ہے۔ بہٹا (بہار) اور الور (راجستھان) میں مزید دو ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں کو بھی جلد فعال بنانے کی تجویز ہے۔

 

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 2242


(Release ID: 1703098) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi