وزارت دفاع

تاریخی پورٹ سٹی مونگلا ، بنگلہ دیش کا 8 تا 10 مارچ 2021 کو ہندوستانی بحری جہازوں کا پہلا دورہ

Posted On: 07 MAR 2021 8:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 07 مارچ       ہند -بنگلہ دیش تاریخی دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے سورنم وجے ورش منانے  کے لیےدیسی ساختہ ہندوستان بحری جہاز سمیدھا اور کولیش 8 تا 10 مارچ 2021 کو بنگلہ دیش کے مونگلا شہر کےتاریخی بندرگاہ کا دورہ کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندوستانی بحری جہاز بنگلہ دیش کے مونگلا کی بندرگاہ کا دورہ کر رہا ہے ۔ اس دورے کا مقصد بنگلہ دیشی اور ہندوستانی جنگجوؤں نیز شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ آزادی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں اور جیسا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے بیان کیا تھا کہ ساگر – یعنی خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے طرز پر  امن واستحکام اور سلامتی  کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

بحریہ کے سربراہ کی جانب سے ، بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران بنگلہ دیش بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقات کریں گےاور بنگلہ دیش بحریہ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کی اظہار یکجہتی اور شراکت داری کی توثیق کریں گے۔ کووڈ 19 کے تمام پروٹوکول کے بعد ، بحری جہاز کا عملہ بنگلہ دیش بحریہ میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ اور ثقافتی تبادلے کے ساتھ ساتھ دوستانہ کھیلوں میں بھی حصہ لے گا ، جس سے دونوں بحریہ کے مابین ہم آہنگی کو مزید تقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS1IZE1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS2EFVU.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-2246

 



(Release ID: 1703085) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi