سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی) کے سائنسدانوں نے خون کے لال خلیوں پر الکوہل کے طویل مدتی اثرات کی جانچ کرنے کے لیے ہائی ریزولیشن پلیٹ فارم تیار کیا ہے

Posted On: 06 MAR 2021 9:05AM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 مارچ، 2021 /    سائنسدانوں نے خون کے سرخ خلیوں الکوہل کے دیرپا اثرات کا پتا لگانے کےلیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے ۔ ان خلیوں  کی جانچ  ہائی ریزولیشن  پیمانوں پر کی جائے گی۔ ہائی ریزولیشن پلیٹ فارم الکوہل سے متاثرہ آر بی سی کے سائز میں کم دکھاتا ہے۔ اسے مختلف حالات کی پوائنٹ آف کیئر اسکریننگ کے مطابق بنایا جا سکتا ہے جس سے سائز میں تبدیلی اور خون کے آر بی سی کی گنتی کی جاتی ہے۔

 اگرچہ یہ بات جانی جاتی ہے کہ الکوہل آر بی سی پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن  جسمانی طور پر یہ تبدیلیاں کافی مبہم ہیں اور ان کی پیمائش کافی مشکل ہے۔  اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے رمن ریسرچ انسٹی ٹیو (آر آر آئی) کےسائنسدانوں نے ، جو ایک خود مختار ادارہ ہے اور حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے ڈی ایس ٹی کی طرف سے انہیں رقم فراہم کی جاتی ہے ، جس کی قیادت پروفیسر گوتم سونی کرتے ہیں  ایک کسٹم میڈ الیکٹروفلوڈک پلیٹ فارم تیار کیا ہے جس سے اضافہ شدہ ریزولیشن میں خلیے کے سائز  کی پیمائش کر کے کسی طرح کی تبدیلی کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

آر آر آئی میں تیار کیے گئے اس آلے کا انحصار نبض کو پتا لگانے پر ہے۔ ٹیم نے پہلے بہت ہی احتیاط کے ساتھ بنی گئی ، شیشے کی ایک باریک نلی کی نوک پر باریک مائیکرون (ایک ملی میٹر کا 1000  واں حصہ)  سائز کے سراخ یا باریک مسام بنانے کے لیے تکنیک تیار کی۔  مسام سے گزرنے والے خلیات میں بہت ہی باریک الیکٹریکل دھڑکنیں پیدا کیں۔ جس سے خلیوں کی تعداد اور حجم کے بارے میں براہ راست اور انتہائی حساس معلومات فراہم ہوئیں۔ الکوہل کے بیجا استعمال کے بارے میں ان نتائج کو الکوہل سے متاثرہ آر بی سی کی آکسیجن لے جانے کی صلاحیت کی کمی کی وضاحت کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے صلاحیت میں اس کمی کی وجہ سے نظر میں دھندلاپن ، فضلاتی  تال میل میں کمی اور ذہنی حالت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔  یہ تحقیقی کام  اے سی ایس سینسرز جرنل آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی نے حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ یہ تحقیق محققین سوربھ کوشک، منوہر ایم اور کے ڈی موروگن نے بائیولوجی سائنسز بینگلور کے قومی مرکز سے وابستہ ڈاکٹر سونی  اور ڈاکٹر وی سندر مرتھی کی رہنمائی میں کی ہے۔

تصویر :  خون کے سرخ خلیوں پر الکوہل کے اثرات کی پیمائش خلیوں کے حجم میں مونوٹونک کمی سے کی جاتی ہے۔ ہمارے پوائنٹ آف کیئر پی او سی آلے کو  خلیے کے حجم میں ان  مبہم تبدیلیوں کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔آر بی سی کے خلیوں کے تخفیف شدہ حجم  سے آکسیجن لے جانے والی باریک نسوں پر براہ راست اثر ہوسکتا ہے۔ جس سے دونوں قابل توجہ اور جسمانی کارکردگی دونوں پر اثر پڑتا ہے۔

اشاعت کا لنک: (ڈی او آئی) :  https://doi.org/10.1021/acssensors.0c01302

مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر گوتم سونی (gvsoni@rri.res.in) سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

07.03.2021

U –2230



(Release ID: 1703016) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Bengali