سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہمارچل پردیش میں خوشبودار پودوں کی کھیتی اور ان کی ڈبہ بندی سے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے

Posted On: 06 MAR 2021 9:09AM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 مارچ، 2021 /    ہماچل پردیش کے چمبا ضلعے میں کسان گزر بسر کے نئے طریقوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ لوگ  مکا، دھان اور گیہوں جیسی روایتی فصلوں کے علاوہ بھی کچھ دوسروی چیزوں  کی کھیتی کر ہے ہیں۔

خوشبودار پودوں کی کھیتی سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے جنگلی گیندے کی ایک بہتر قسم سے اس پھول کی روح اور تیل نکالا ہے اور اسے مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی روایتی  مکا ، گیہوں اور دھان کی فصلوں کے مقابلے دوگنی ہو گئی ہے۔

کسانوں کی آمدنی میں  یہ اضافہ سوسائٹی فار ٹکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ (ایس ٹی ڈی)، منڈی کور سپورٹ گروپ ، ایس ای ای ڈی ڈویژن ، ڈی ایس ٹی کی مداخلت سے ہوئی ہے۔ ایس ٹی ڈی نے خوشبودار پودوں  (جنگلی گیندے) کی کھیتی اور اس کی ڈبہ بندی  کی شروعات کی۔ یہ شروعات ایک امنگوں والے ضلعے چمبا میں بھاتیار بلاک کے پروائی گاؤں میں آئی ایچ بی ٹی – سی ایس آئی آر، پالم پور کے ساتھ تکنیکی اشتراک کی شکل میں کی۔

40 کسانوں پر مشتمل ایک اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) جسے گرین ویلی کسان سبھا پروائی کے نام سے جانا جاتا ہے ، تشکیل دیا گیا ہے اور یہ ہماچل گرامین بینک پر چھود سے مربوط ہے تاکہ اسے مزید مالی مدد مل سکے۔ پروائی گاؤں میں 250 کلو گرام صلاحیت کا ایک آب کاری کارخانہ لگایا گیا ہے اور کسانوں کو جنگلی گیندے  کی زرعی ٹکنالوجی ، اس کا تیل نکالنے ، پیکنگ کرنے اور تیل کو ذخیرہ کرنے کے کام کی تربیت دی گئی ہے۔ نکالے گئے تیل کو 9500 روپے فی کلو گرام پر فروخت کیا جا رہا ہے  اور اسے خوشبوئیں تیار کرنے کے لیے دوا ساز صنعتیں تیار رکر ہی ہیں۔ روایتی فصلوں سے کسانوں کی آمدنی تقریباً 40000 سے 50000 فی ہیکٹیئر روپے تھی اب جنگلی گیندے کی کھیتی اور اس سے تیل نکال کر اس آمدنی میں تقریباً 100000 روپے فی ہیکٹیئر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

 ایک اور پہل میں کسانوں نے شہد کی مکھی پلان کی ٹکنالوجی اختیار کر کے  پودوں کی افزائش نسل کو بہتر بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے سیب اگانے والوں ک آمدنی میں 1.25 گنا  اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلع منڈی میں تلہار علاقے کی سوسائٹی فار فارمر ڈیولپمنٹ نے علاقائی باغبانی کے تحقیق کے اسٹیشن بجورا کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس نے دیسی مکھیوں کے لیے اس ٹیکنالوجی کا آغاز کیا ہے۔ اس کام میں کل 45 کسان سرگرم ہے ۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\collage-Success-Story-Livelihood--intervention--based-on-Local-bees-01.jpg

مڈ ہائیو بی کیپنگ ٹکنالوجی کے آغاز سے مقامی شہد کی مکھیوں کے ذریعے گزر بسر  :
اس سے مقامی وسائل اور ہنر مندی کے قدر و قیمت میں اضافہ ہوا ہے

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Collage-Success-Story--Livelihood-option-on-local-bio-resource-in-Chamba-distt-Himachal-Pradesh-STD-Mandi.jpg

چمبا ضلعے میں جنگلی گیندے پر مبنی گزر بسر کی سرگرمیاں :
سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی اینڈ ایس ٹی ڈی، منڈی کی اشتراک کی کوششیں۔

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

07.03.2021

U –2228



(Release ID: 1703015) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Punjabi