بھارت کا مسابقتی کمیشن
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے مسابقتی قانون کی معاشیات کے بارے میں نیشنل کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کیا
Posted On:
05 MAR 2021 4:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 مارچ 2021، آج یہاں کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے ورچوول طریقے سے مسابقتی قانون کی معاشیات کے بارے میں چھٹی نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں کلیدی خطبہ پندہوریں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ نے دیا۔سی سی آئی کے چیئرپرسن جناب اشوک کمار گپتا نے افتتاحی اجلاس میں خصوصی خطبہ دیا اور سی سی آئی کی رکن ڈاکٹر سنگیتا ورما نے اپنے ابتدائی تبصرے سے کانفرنس کی شروعات کی۔
اپنے کلیدی خطبے میں جناب این کے سنگھ نے عالمی وبا کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کی وجہ سے بھارت میں کئی طرح کی اقتصادی اصلاحات جو کہ لمبے عرصے سے کی جانی تھیں، کو تیز رفتار کے ساتھ نافذ کئے جانے کی ضرورت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ نکالے جانے اور نجکاری کے پروگرام سے بیش قیمت مالیاتی وسائل آزاد ہوں گے، جس سے حکومت کے لئے مسابقت کو فروغ دیتے ہوئے مادی اور سماجی بنیادی ڈھانچے پر ترجیحات کے مطابق کیپیٹل اخراجات کے لئے مالیاتی موقع پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی بازار اور جمہوری حکومتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح پیش آنا چاہیے جو کہ عوام کے بڑے مفاد میں ہو۔ جناب سنگھ نے کہا کہ بازار چونکہ نامکمل ہیں، اس لئے اقتصادی فریم ورک کے واسطے مسابقتی پالیسی بہت اہم ہے۔
اپنے خصوصی خطاب میں جناب اشوک کمار گپتا نے اس بات پر زور دیا کہ بازار وں کو ترقی کا اعلی کار بنانے کے لئے ان کے کام کاج کو بہتر بنانا ضروری ہے تاکہ صحت مند مسابقت جاری رہے۔ جناب گپتا نے کہا کہ اقتصادی تجزیئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر مسابقتی رویہ قانونی ضابطوں پر سبقت نہیں لیتا۔ انفورسمنٹ کے علاوہ کمیشن کے فوکس کے مقامات کی طرف توجہ راغب کرتے ہوئے جناب گپتا نے کمیشن کے ذریعہ بازار کے مطالعہ پر زور دیئے جانے کا ذکر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ٹیلی کام سیکٹر ، فارماسیوٹیکل سیکٹر کے بارے میں سی سی آئی کے بازار کے مطالعے اور مشترکہ ملکیت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ریاستی اور سرکاری شعبے کے اداروں کی حصولیابی سے متعلق افسروں کو تربیت دینے اور انہیں مسابقتی ٹینڈر ڈیزائن ٹول اور ٹینڈروں کے مسابقتی جائزے اور ٹینڈر نتائج فراہم کرانے کے لئے کمیشن کے ذریعہ شروع کی گئی اسٹیسٹ ریسورس پرسن اسکیم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مسابقتی قانون اور پالیسی کے بارے میں تحقیق اور اسکالر شپ کو تحریک دینے کے لئے سی سی آئی کے ذریعہ شائع کئے جانے والے جنرل آن کمپٹیشن لا اینڈ پالیسی کا اعلان کیا۔ جس کا پہلا شمارہ جلد ہی جاری کیا جائے گا
اپنے ابتدائی تبصرے میں ڈاکٹر سنگیتا ورما نے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل انٹر میڈیئشن کے ساتھ تیزی سے بدلتے ہوئے بازاروں اور ان تبدیلیوں سے اینٹی ٹرسٹ اسسمنٹ کے لئے درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر ورما نے اس بات پر زور دیا کہ نئی ٹکنالوجیز کو کارگر طریقے سے کام میں لائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے زبردست اینٹی ٹرسٹ انفورسمنٹ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ورما نے مباحثے کےلئے کچھ کلیدی نکات پر روشنی ڈالی۔
افتتاحی اجلاس کے علاوہ پلیٹ فارم مارکیٹ، مارکٹ پاور کے اندازہ قدر کے لئے انیٹی ٹرسٹ ٹولز کٹ نظریات اور چیلنج کے بارے می دو تکنیکی اجلاس بھی ہوئے جن میں محققین نے مسابقتی قانون کی معاشیات پر پیپر پیش کئے۔ ہر ایک اجلاس میں تین پیپر پیش کئے گئے۔ پہلے اجلاس میں ڈیجیٹل مارکیٹ کے خصوصی معاملات سے متعلق پیپر پیش کئے گئے جبکہ دوسرے اجلاس میں مختلف شعبوں میں مارکیٹ پاور کے عملی جائزے کے طریقہ کار پر بحث کی گئی۔
کانفرنس میں ڈیجیٹل بازاروں میں کوالٹی ڈیزائن ، اقتصادی ترقی کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کے بارے میں ایک مکمل اجلاس بھی ہوا جس میں ودھی سینٹر فار لیگل پالیسی کے بانی اور ریسرچ ڈائرکٹر ڈاکٹر ارگھے سین گپتا نے ماڈریشن کے فرائض انجام دیئے۔ مکمل اجلاس میں نامور شخصیات کے ایک پینل شرکت کی جن میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی ، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر آر ایس شرما، ایکسیلر ونچرس کے چیئرمین، انفوسس کے کو فاؤنڈر جناب کرس گوپال کرشنن، سینٹر فار آئی ٹی اینڈ پبلک پالیسی آئی آئی آئی ٹی بنگلور کے پروفیسر ڈاکٹر وی سری دھر ، یو کے کمپٹیشن اینڈ مارکٹ اتھارٹی کے چیف اکنومک ایڈوائزر ڈاکٹر مائک واکر ، ڈی جی کام کے چیف اکنومنسٹ ڈاکٹر پیئرے ریگیبو اور ہیڈ آف یوروپن کمپٹیشن پریکٹس، چارلس ریور ایسو سی ایٹ کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر کرسٹینا کفارا شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2190
(Release ID: 1702779)
Visitor Counter : 192