ارضیاتی سائنس کی وزارت

فروری 2021 کے مہینے کے لئے، ماہانہ موسمیاتی جائزہ اور مارچ 2021 کے مہینے کے لئے موسمیاتی  تناظر

Posted On: 05 MAR 2021 10:16AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05 مارچ2021: ہندوستان محکمہ موسمیات  (آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی  کرنے والے قومی مرکز کے مطابق : 

فروری 2021 کے مہینے کی اہم خصوصیات

(اے )  مغربی   دخل اندازی (ڈبلیو ڈی )

فروری 2021  کے دوران چھ  مغربی دخل اندازیوں   اور چار سمندری  طوفان کے بھنوروں  نے شمال مغربی ہندوستان پر اثر ڈالا۔ ان میں سے دومغربی دخل اندازیوں کے باعث  مغربی ہمالیاتی خطے نے کہیں کہیں اور بڑے  پیمانے پر بارش  نیز  برفباری کی سرگرمیاں  ہوئیں اور شمال مغربی ہندوستان کے متصل  میدانی علاقوںمیں   کسی کسی مقام  پر بارش اور گرج ،چمک کے ساتھ طوفان کی سرگرمیاں  ہوئی ہیں۔ان دونوں نظاموں کے  گزرنے کے دوران مغربی ہمالیائی خطے میں  کہیں کہیں  ژالہ باری  کی سرگرمیاں  بھی سامنے آئی ہیں۔

(بی) وسطی  ، جزیرہ نما اور متصل مشرقی ہندوستان میں  محیط  نمی  :

16 سے 19 فروری کے دوران وسطی ، مشرقی ہندوستان ، مہاراشٹر میں  کسی کسی مقام پر ژالہ باری کے طوفان کے ساتھ  نمی کا ماحول پیدا ہوگیا اور اس کے بعد  19 سے  22 فروری 2021  کے دوران جزیرہ نما ہندوستان کے علاقوںمیں  نمی  کا موسم رہا ۔  یہ کرہ ارض   کے وسطی اور اوپری طبق  میں وسطی –عمودی مغربی  ہواؤں کے  دباؤ  اور نچلی سطح کی  مشرقی ہواؤں کی وجہ سے بنا ہے۔

(سی ) ملک میں ماہانہ بارش کا منظرنامہ ( یکم سے 28 فروری 2021) :

فروری 2021  کے مہینے کے لئے مجموعی طور پر ملک بھر میں 7.6 ایم ایم  بارش ہوئی ، جو کہ ٹیبل 1 میں  دکھائی گئی 23.5  ایم ایم کی اس کی طویل مدتی  اوسط  ( ایل پی اے ) کے مقابلے میں منفی  68فیصد رہی۔تصویر 1  میں  جنوری  2021  کے دوران    موسمیاتی ذیلی ڈویژن –وار  بارش  دکھائی گئی ہے۔ اس مہینے کے دوران  9 سب ڈویژنوںمیں  بڑی زیادتی رہی ،  دو معمول کے مطابق  جبکہ باقیماندہ  23  میں  کم  یا بہت زیادہ کم بارش ہوئی اور دو میں کوئی بارش ہی نہیں ہوئی ۔(سوراشٹر اور کَچھ اور مغربی  راجستھان)۔

(ڈی) 10سے 22فروری 2021 کےدوران پنجاب اور ہریانہ میں غیر معمولی طورپرطویل عرصے تک بہت گہرا کہرا چھایا رہا:

سطحی مشاہدات اور انسیٹ 3 ڈی   سے موصول سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق پنجاب اور ہریانہ کے بہت سے علاقوںمیں  10سے 22فروری 2021 کی مدت کے دوران تقریباََہرروز ہی ، دیر رات گئے سے صبح دیر تک  بہت گہرا کہرا  چھائے رہنے کی رپورٹ موصول ہوئی۔تصویر -2  میں دکھایا گیا ہے کہ 11سے 21 فروری 2021 کی مدت  کے لئے ہرتاریخ پر ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر 45 منٹ پر انسیٹ 3ڈی سے لی گئی تصاویر کے مطابق  گہرا کہرا چھایا رہا۔ اس گہرے کہرے کے باعث حدنظر کم ہوکررات سے لے کراکثر دنوںمیں صبح تک ان علاقوںمیں <200  ایم رہ گئی تھی۔امرتسر میں   یکم فروری سے 28 فروری 2021 تک  مہینے میں مجموعی طور پر 15دن کے لئے 168 گھنٹوں تک  گہرا کہراچھایا رہا۔ یہ گہرا کہرا اکثر  دلی کے مشرق کی جانب  کے حصوں پر اور اتر پردیش  کے مغرب میں نیز جنوب کی جانب سے راجستھان کے شمال مغربی حصوں (حوالہ تصویر2) ، اس مدت کے دوران تقریباََ7سے 10دن تک جاری رہا۔دلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کئے گئے مشاہدے کے مطابق یہ 7دن کی مدت میں مجموعی طور پر 28دن تک چھایا رہا۔

3۔ مارچ 2021  کے لئے موسم کا منظرنامہ

3.1۔  مارچ 2021 کے لئے درجہ حرارت  کا منظرنامہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H63Z.jpg

تصویر 3 اے ۔ مارچ 2021 کے لئے امکانی پیش گوئی اور ذیلی ڈویژ ن کی اوسطاََزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اتارچڑھاؤ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LNRN.jpg

 

 

تصویر 3 بی۔مارچ 2021 کے لئے امکانی پیش گوئی اور ذیلی ڈویژن کی اوسطاََ کم سے کم درجہ حرارت میں اتارچڑھاؤ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FNTG.jpg

 

تصویر 3سی ۔ مارچ 2021  کے لئے امکانی پیش گوئی اور ذیلی ڈویژن کی اوسط معتدل درجہ حرارت  میں اتارچڑھاؤ۔

تصویر 3 اے ، تصویر 3 بی  اور تصویر 3سی  میں  امکانی پیش گوئی اور اتارچڑھاؤ (طویل مدتی معمول سے جدائی) کی پیش گوئیاں   دکھائی گئی ہیں ، جوکہ مارچ2021  کے مہینے کے لئے ، بالترتیب ذیلی ڈویژن  اوسط  زیادہ سے زیادہ  ، کم سے کم  اور معتدل  درجہ حرارت کے لئے ۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت( تصویر 3 اے ) کے لئے امکانی پیش گئی ظاہرکرتی ہے کہ مذکورہ معمول سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہمالیہ سے شمالی ہند کے متصل  میدانی علاقو ں  کی اکثر ذیلی ڈویژنوں  ،  مغرب ،مشرق اور شمالی ہندوستان  نیز وسطی ہندوستان کی چند ذیلی ڈویژنوں  میں رہے گا۔

کم سے کم درجہ حرار ت کے لئے امکانی پیش گوئی ( تصویر 3  بی )سے ظاہرہوتا ہے کہ معمول سے زیادہ کم سےکم درجہ حرارت   توقع ہے کہ شمالی ہندوستان کی اکثر ذیلی ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ ہمالیہ کی ترائی کی پہاڑیوں  ،شمال مشرقی ہندوستان اور مغرب کی  چند ذیلی ڈویژنوں نیز مغربی  ساحلی ہندوستان میں  قائم رہے گا۔اوڈیشہ  ،چھتیس گڑھ ، تلنگانہ ، رائل سیما اور ساحلی آندھر ا پردیش کی ذیلی ڈویژنوںمیں توقع ہے کہ درجہ حرارت  معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے نیچے رہےگا۔

معتدل درجہ حرارت  ( تصویر 3سی ) کے لئے امکانی پیش گوئی ظاہرکرتی ہے کہ شمالی ہندوستان کی اکثر ذیلی سب ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ  ہمالیہ کے نشیبی پہاڑیوں   ، شمال مغرب ، مغرب ، شمال مشرق  اور شمالی ہندوستان  نیز مغربی ساحل کی  چند ذیلی ڈویژنوں میں   معمول کے معتدل  درجہ حرارت سےزیادہ  درجہ حرارت رہے گا۔

پیش گوئی : بارش کی پیش گوئی

پہلا ہفتہ ( 5سے 11 مارچ 2021 ) ۔

موجودہ مغربی خلل اندازی ( ڈبلیو ڈی ) کے اثر کے تحت  4  اور 5 مارچ 2021  کو ڈبلیو ایچ آر میں کہیں کہیں چمک کے ساتھ بارش ہونے اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ اس کے بعد  ایک تازہ خلل اندازی ( ڈبلیو ڈی ) ڈبلیوایچ آر اور  متصل میدانی علاقوں کو  6  مارچ سے متاثر کرسکتی ہے اور  اس کے باعث  بڑے  پیمانے سے  بہت بڑے پیمانے پر ، 6سے 5 مارچ کےدوران خطے میں بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے، جس میں  7تاریخ کو ان سرگرمیوں میں انتہائی شدت ہوگی۔7مارچ کو جموں ، کشمیر ، لداخ ، گلگت ، بلتستان اور مظفر آباد،  ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ میں کہیں کہیں بھاری بارش یا ژالہ باری کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری کے طوفان آنے کی توقع ہے۔6 اور 7 تاریخ کو پنجاب میں کسی کسی مقام پر رک  رک کر گرج  چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ 7 مارچ کو شمالی ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور متصل مغربی اترپردیش میں  کہیں کہیں  ہلکی بارش اور پھوار پڑ سکتی ہے۔

اس کے بعد 9 سے  15  مارچ کے دوران توقع ہے کہ یکے بعددیگرے دو تازہ ڈبلیوڈیز  آسکتے ہیں ، جو ڈبلیو  ایچ آر کو متاثر کریں  گے نیز خطے میں  کہیں کہیں  بارش کے چھینٹوں سے لے کر بڑے پیمانے پر بارش  یا ژالہ بار ی کا سبب بنیں گے۔( حوالہ تصویر 4 اور 5)

پہلے ہفتے کے دوران شمال مغربی ریاستوں میں توقع ہے کہ بارش کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھ بھاری بارش ہوسکتی ہے ، جن میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بھی آسکتے ہیں۔

مجموعی طورپر پہلے ہفتے کے دوران ڈبلیو ایچ آر اور شمال مشرقی ریاستوںمیں بارش کی سرگرمیاں توقع ہے کہ معمول سے زیادہ رہیں گی۔

11سے 13 مارچ 2021  کے دوران مشرقی اترپردیش ، بہار ،مشرقی مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں کہیں کہیں سے لے کر ہلکی بارش کے چھینٹے پڑ سکتے ہیں ، جن میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے طوفان بھی آسکتے ہیں۔

ہفتہ -2 (12سے 18  مارچ 2021 )

دوسرے ہفتے میں  اس بات کی بہت زیادہ توقع ہے کہ جموںاور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے جبکہ باقیماندہ ڈبلیو ایچ آر اور شمال مشرقی ریاستوں میں معمول سے لے کر  معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔توقع ہے کہ ملک کے باقی حصوں  میں معمول سے کم  سے لے کر معمول کی بارش ہونے کا امکان ہے۔( حوالہ تصویر 4  اور 5)

ہفتہ -3 : (  19سے 25  مارچ )

تیسرے ہفتے میں  ا س بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ جموں اور کشمیر اور شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں کے اکثرحصوں میں معمول سے کم بارش ہوگی جو کہ  ملک کو   متوقع طورپر متاثر کرنے والے ایک  بڑے  ڈبلیو ڈی  کی عدم  موجودگی کے باعث ہوسکتی ہے جبکہ  جنوب مشرقی جزیرہ نما ہندوستان اور شمال مشرقی ریاستوں کے اکثر حصوں میں معمول سے لے کر معمول سے زیادہ  بارش ہونے کا امکان ہے۔( حوالہ تصویر 4 اور 5)

ہفتہ 4 : (26سے  31  مارچ  2021 )

چوتھے ہفتہ  میں  جموںوکشمیر اور پنجاب وہریانہ کے حصوں  ، راجستھان کے حصوں،   شمال مشرقی ریاستوں  کے حصوں ،  مہاراشٹر کے جنوبی حصوں  اور جزیرہ نما ہندوستان کے شمالی حصوں  میں  معمول سے زیادہ  بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے باقیماندہ حصوں  میں توقع ہے کہ بارش معمول کے مقابلے میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ( حوالہ تصویر 4  اور 5)۔

 3.3 ۔ سائکلوجینیسس : آئندہ  2 ہفتوں کےدوران  شمالی بحرہ  ہندمیں  سمندری طوفان کی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

تفصیلات  اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں۔

براہ مہربانی ، مقامی مرکوزپیش گوئی اور وارننگ کے لئے’ موسم ایپ ‘ ، زراعت سے متعلق صلاح ومشورے  کے لئے ’ میگھدوت ایپ ‘ اور گرج چمک کی وارننگ کے لئے ’دامنی ایپ  ‘  ڈاؤ ن لوڈ کریں۔

 

 

 

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-2176



(Release ID: 1702662) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi