بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ہندوستانی بحری سربراہ کانفرنس -2021میں ‘‘یوم چابہار’’منایاگیا

Posted On: 04 MAR 2021 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04؍ مارچ :ہندوستانی بحری سربراہ کانفرنس -2021کے دوسرئ ایڈیشن کے موقع پر ‘‘یوم چابہار’’ تقریب ورچوئل طریقے سے منائی گئی ۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نقل وحمل کے وزیرجناب قدرت اللہ ذکی ، جمہوریہ  آرمینیا کے علاقائی انتظامیہ اوربنیادی ڈھانچے کے وزیرجنا ب سورین پاپکیان ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیربرائے سڑک ور شہری ترقی محمد اسلمی ، جمہوریہ فزاخستان کے ڈپٹی وزیربرائے صنعت اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی جناب باریک کمالیو، روسی فیڈریشن کے صنعت اور تجارت کے ڈپٹی وزیرجناب اولیگ این ریازنت سیواورجمہوریہ ازبیکستان کے ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزیرجناب مسوریہ جیسربیک ارگاشیوج ، داخلی امور کے وزیرڈاکٹرایس جے شنکر نے شرکت کی اورتقریب سے خطاب کیا۔

اس میٹنگ کی صدارت بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب من سکھ منڈاویا اور کیمیکلز اورفرٹیلائزس کے وزیرمملکت نے تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔ سیکریٹری (بندرگاہیں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہیں ) ، جناب سنجیورنجن نے خیرمقدمی کلمات  پیش کئے ۔

وزراء  نے علاقائی رابطے کو بڑھانے کے لئے مربوط ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام میں قریبی تعاون کی بڑھتی ہوئی ضرورت پرزوردیا۔ ڈاکٹرایس جے شنکر نے 2016میں محترم وزیراعظم کے تاریخی دورے کا تذکرہ کیاجس نے ہندوستان ، ایران اور افغانستان کے مابین سہ فریقی معاہدے کی راہ ہموار کی ۔

وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب من سکھ منڈاویا نے چابہارنندرگاہ کوخطے کے لئے خاص طورپر کووڈ وبائی مرض  کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے ‘‘نقطہ تعبیر’’ (کنکٹنگ پوائنٹ ) سے تعبیرکیا ۔ انھوں نے چابہاربندرگاہ کو افغانستان کے امن ، استحکام اور خوشحالی کی سمت میں ہماری مشترکہ عہدبستگی کے طورپر تسلیم کیا۔ چابہارنے ہندوستان کو کابل میں انسانی ہمدردی کی اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دی ہے اور افغانستان کو اپنے برآمدی مواقع کو متنوع بنانے میں بھی مدد کی ہے ۔ جناب منڈاویا نے علاقائی رابطے بڑھانے پرزوردیتے ہوئے آئی این ایس ٹی سی کے فعال ہونے پربھی زوردیااورآئندہ آئی این ایس ٹی کو آرڈنیشن کونسل میٹنگ ، ڈی وی سی فارمیٹ میں منعقد کرنے کی تجویز دی ۔ انھوں نے بتایاکہ 31جنوری ، 2021تک ہمارے ٹرمنل پر تقریبا 123جہازلنگرانداز تھے ۔ آئی پی جی سی ایف زیڈ نے تقریبا 13752ٹی اوای یو اور1.8ملین ٹن بلک اورجنرل کارگوسنبھالا ہے ۔چابہاربندرگاہ پرٹریفک کے بہترانتظام کی کوششیں جاری ہیں ۔ حال ہی میں جنوری ، 2021میں دوموبائیل کرینیں کامیابی کے ساتھ اٹلی س ممبئی کے راستے ایران بھیجی گئی ہیں ۔ دیگرچارکرینیں جلد ہی بندرگاہ پرپہنچ جائیں گی ۔

سیکریٹری (بندرگاہیں ، جہازرانی اورآبی گذرگاہیں ) ، جناب سنجیورنجن نے چابہاربندرگاہ کی ترقی اوراس کی کامیابیوں میں ہندوستان کی شمولیت کی اہمیت پرتوجہ دلائی ۔ انھوں نے وسطی ایشیا اورافغانستان کے زمینی سرحدوں سے جڑے ممالک کوکھلے سمندروں تک رسائی فراہم کرکے ، کارکردگی کو نافذ کرکے ، لاجسٹک لاگت کو بہتربناتے ہوئے اورایک قابل اعتماد اورمحفوظ ٹرانسپورٹ راہداری تشکیل دے کر ایک ٹرانزٹ مرکزکے طورپر چابہار بندرگاہ کے رول کی اہمیت کو اجاگرکیا۔

وزارتی سطح کے افتتاحی اجلاس کے بعد دوویبنار سیشن منعقد ہوئے جن میں نامورشخصیات اور معززشخصیات نے شرکت کی ۔ اس میں سڑک اور شہری ترقی کے ڈپٹی وزیر اورمینیجنگ ڈائرکٹربندرگاہیں اور بحری تنظیم ، ایران کے جناب محمدروستاد ، ڈاکٹرسعید رسولی ، نائب وزیر برائے سڑک اوردیہی ترقی ،  ایران ، اسلامی جمہوریہ ( آراے آئی ) کےریلوے  بورڈکے صدراورچیئرمین ، افغانستان کے اسٹراٹیجک اسٹیڈیزکے ادارے کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرداؤد موراڈین ، محترمہ ذکیہ وردک ،قونسل جنرل ، افغانستان ، اسلامی جمہوریہ ، ٹرانسپورٹ ، مواصلات  اوراعلیٰ ٹکنالوجی ، آزربائیجان ، جمہوریہ کے تحت اسٹیٹ میری ٹائم ایجنسی کے  جناب فرہاد ممادو ،ڈپٹی ڈائرکٹرنے شرکت کی ۔

*************

)05.03.2021 (ش ح ۔ش ت۔ع آ

U-2181


(Release ID: 1702652) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi , Gujarati