سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے ہندوستان کے پہلے


گریڈ-سیپریٹڈایکسپریس وے (دوارکا ایکسپریس -وے)کے فروغ کا جائزہ لیا

Posted On: 04 MAR 2021 5:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04؍ مارچ :سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر ، جناب نتن گڈکری نے آج ہندوستان کے پہلے گریڈ-سیپریٹڈایکسپریس وے ،دوارکا ایکسپریس –وے(این ایچ -248بی بی )کے فروغ کا جائزہ لیا۔ جناب گڈکری نے عوامی نمائندوں اور میڈیا کے ساتھ ایکسپریس وے کا جائزہ لیا۔ جناب نتن گڈکری نے کہاکہ 8662کروڑروپے کی لاگت سے 29کلومیٹرطویل ایکسپریس وے کی تعمیر بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت کی جارہی ہے ۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ آئندہ سال یوم آزادی سے پہلے اس ایکسپریس وے کا کام مکمل ہوجائے گا۔ سڑک نقل وحمل کے وزیر نے کہا،‘‘یہ ہندوستان میں ستونوں پربنایاجانے والا پہلاشہری ایکسپریس وے ہوگا اور دلی –این سی آرمیں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بہت مدد گارثابت ہوگا۔’’پروجیکٹ کے جائزے کے بعد میڈیا کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے کہاکہ دوارکاایکسپریس –وے بھی ایک ایسا پروجیکٹ کی پہلی مثال ہوگی جہاں ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظرتقریبا 12000درختوں کی شجرکاری کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا، ‘‘اس تجربے کی بنیاد پر ، ملک بھرمیں اس نظام کو دوہرایاجائے گا۔’’

جناب گڈکری نے کہاکہ قومی شاہراہ نمبر -8کا دہلی –گوروگرام سیکشن ، سنہری چاررخی (جی کیو) کے دہلی –جے پور-احمدآباد –ممبئی سیکشن کے ایک حصے پرفی الحال تین لاکھ سے زیادہ مسافرکاراکائیوں( پی سی یوایس ) کی آمدودرفت کوآپریٹ کررہی ہے ، جو اس شاہراہ کی ڈیزائن صلاحیت سے بہت زیادہ ہے اوراس پر بہت زیادہ بھیڑبھاڑ ہے ۔ اس 8لین والی شاہراہ کی موجودہ پروجیکٹ کی تعمیر کے ساتھ ، قومی شاہراہ نمبر -8پر50 سے 60فیصد آمدودرفت کم ہوجائے گی ۔ یہ پروجیکٹ تقریبا50ہزاربراہ  راست یا بالواسطہ روزگارکے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اس ایکسپریس وے کی چارمراحل میں تعمیر کی گئی ہے اور ایکسپریس وے کی کل لمبائی 29کلومیٹرہے ، جس میں سے 18.9کلومیٹرطویل ہریانہ میں پڑتی ہے جب کہ بقیہ 10.1کلومیٹرکی لمبائی دہلی میں ہے ۔ یہ قومی شاہراہ -8پر شیومورتی سے شروع ہوتی ہے اور کھیڑکی دولاٹول پلازہ کے پاس ختم ہوتی ہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ، یہ ہندوستان کے انجینئرنگ کے میدان میں معجزہ ہوگا کیونکہ کئی انوکھی خصوصیات ہیں ۔ اس پروجیکٹ میں ہندوستان میں سب سے طویل (3.6کلومیٹر) اور چوڑی ( 8لین ) والی شہری سڑک سرنگ ہوگی ۔ پروجیکٹ کو سڑک نیٹ ورک میں چارسطح بھی شامل ہوں گی ، یعنی سرنگ /انڈرپاس ، گریڈ روڈ ، ایلی ویٹڈ فلائی اووراور فلائی اوورکے اوپرفلائی اوورشامل ہیں ۔

اس میں ہندوستان کا اولین 9-کلومیٹرلمبا 8-لین کا فلائی اوور (34میٹرچوڑا )ایک سلیپ پر6لین کی سروس سڑک کے ساتھ شامل ہوگی۔ اس میں 22لین کے ساتھ ٹول پلازہ پوری طرح سے خودکارٹیکس جمع کرنے کا نظام ہوگا ۔ پورا پروجیکٹ انٹیلی جنٹ نقل وحمل نظام (آئی ٹی ایس ) سے لیس ہوگا۔ پروجیکٹ میں اسٹیل کی کل تخمینہ کھپت میں 2لاکھ میٹرک ٹن ہے ، جو ایفل ٹاورکے مقابلے میں 30گنازیادہ ہے ۔ کنکریٹ کی تخمینہ کھپت 20لاکھ کیوبک میٹرک ٹن ہے جو برج خلیفہ عمارت کی 6گناہے ۔

*****************

)05.03.2021 (ش ح ۔ش ت۔ع آ

U-2180



(Release ID: 1702641) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi