وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

حالیہ برڈ فلومیں ہلاک ہونے والے پرندوں کی تعداد

Posted On: 12 FEB 2021 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12؍فروری :،مویشی پروری اورماہی پروری کے علاوہ ڈیری کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان نے آج راجیہ سبھامیں بتایاکہ حال ہی میں برڈ فلوکے پھیلنے کے دوران ملک میں برڈ فلوکی وجہ سے اب تک 449271پرندے ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ریاستوں میں مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے  پولٹری فارم صنعت کے نقصان کی مقدارکے بارے میں کوئی اطلاع  موصول نہیں  ہوئی ہے ۔البتہ مرغی پالن صنعت کی موصولہ اطلاع کے مطابق مرغی مرغوں کی آبادی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے اوران پرندوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ برڈ فلو پھیلنے  کے ڈرکی وجہ سے مرغی کی کھپت اور مرغی پالن سے جڑی مصنوعات میں کمی آئی ہے ، جس کے نتیجے میں مرغی کے گوشت اورانڈوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔

انھوں نے بتایاکہ پورے ملک میں ایوان انفلنزا ( برڈ فلو) کی نگرانی کی گئی ہے مزید یہ محکمے نے برڈ فلو کی ایپی ڈیمیولوجیکل تفتیش کرنے اور نگرانی کے لئے ریاستو ں میں مرکزی ٹیمیں بھیجی ہیں ۔ ماہرین پرمشتمل مرکزی ٹیم نے جس نے کیرالہ کا دورہ کیاتھا ، حسب ذیل احتیاطی اقدامات کی سفارش کی ہے ۔

1-ان متاثرہ علاقوں میں گریز کیاجائے جہاں آس پاس بطخیں موجود ہیں ۔

2-برڈ فلووائرس کی موجودگی کے لئے جنگل کے محکمے کے اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے  فضلہ کےنمونوں کی جانچ کی جانچ

3-پولٹری فارم سے پرندوں اور انڈے جمع کرنے والے تاجروں کو چاہیئے کہ وہ بایوسیکیورٹی کے اقدامات پرسختی سے عمل کریں ۔

4-پنچایت میونسپلٹی کے اشتراک سے بڑے پیمانے پربیداری مہم میں شامل ہواجاسکتاہے ۔

*****************

)04.03.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-2155



(Release ID: 1702428) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Punjabi