وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

تلنگانہ میں مرکز کا شیپ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

Posted On: 12 FEB 2021 5:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12؍فروری :ماہی پروری اور مویشی پروری نیز ڈیری کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان نے آج راجیہ سبھامیں بتایاکہ بھیڑکے گوشت کی مانگ بڑھ رہی ہے ، البتہ یہ صرف چند ریاستوں تک ہی محدود ہے ۔ انھوں نے کہاکہ غریبوں کے لئے بھیڑ پالنے سے متعلق روزگارکے لئے زبردست مواقع ہیں ۔

انھوں نے کہاخطے میں جغرافیائی موسمیاتی صورتحال کی بنیاد پربھیڑپالنے کی عام روایت ہے اوربھیڑوں سے حاصل ہونے والے دیگروسائل کی دستیابی بھی عام بات ہے ۔ نسل درنسل روایتی طورطریقوں سے بھیڑپالنے والے مختلف طبقوں کے ذریعہ بھیڑیں پالی جاتی ہیں ۔ انھیں اپنے تجربے کے ذریعہ کافی مہارت بھی حاصل ہوتی ہے ، البتہ ریاستی سرکاروں اورمرکزی حکومت کی لگاتارکوششوں کی وجہ سے وہ  بھیڑپالنے کے لئے آہستہ آہستہ جدید سائنسی طورطریقے اپنارہے ہیں ۔

تلنگانہ سرکارکے مویشی پروری کے محکمے نے بتایاہے کہ تلنگانہ کی ریاست کی تشکیل کے بعد ریاستی سرکارنے اپنائے گئے مختلف روایتی طورطریقوں کے لئے ہنرمندی کے فروغ کے بہت سے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ دودھ کی پیداوار بڑھانے پرکسانوں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔مویشیوں کی صحت کی دیکھ بھال اور بھیڑپالنے کے تربیتی پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں ۔ یہ بھی تجویز رکھی گئی ہے کہ بھارت سرکارکی مدد سے تلنگانہ سرکارکی جانب سے مہارت کا ایک سنٹرقائم کیاجائے ۔

ریاست کے کسانوں اورصنعت کاروں کی ضرورتوں کو پوراکرنے یامختلف مویشی پروری کی سرگرمیوں میں بڑھاوادینے کے لئے ان کی معیارزندگی کو بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیاگیاہے ۔

*****************

)04.03.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-2151



(Release ID: 1702425) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Telugu